حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 12
حقائق الفرقان ۱۲ سُوْرَةُ فَاطِرٍ ہو انسان کو چاہیے کہ خدا کی دی ہوئی قوتوں کو برمحل خرچ کرے۔اگر ایسا کرے گا تو بہشتی زندگی کا نمونہ اسی دنیا میں دیکھے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۹) يُحلُّونَ فِيهَا۔دنیا میں بھی اس جنت کا نمونہ صحابہؓ نے دیکھا۔ان کو قیصر و کسریٰ کے گھرانوں کے زیور دیئے گئے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱ ۵۲ مورخه ۲۷/اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۹) يُحَلُّونَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ - یہ ایران کو فتح کرنے کی پیشگوئی ہے۔تنفيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۶) ۳۸ - وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِى كُنَّا نَعْمَلُ اَوَ لَمْ نُعَمِّرُكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذكَّرَ وَ جَاءَكُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ نَّصِيرٍ - ترجمہ۔اور وہ چیچنیں گے اس میں ( یہ دعائیں مانگتے ہوئے ) اے ہمارے رب ! ہم کو نکال کہ ہم بھلے کام کریں گے ان کاموں کے سوائے جو ہم کرتے تھے (اللہ فرمائے گا یا ان کو جواب ملے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں تم سونچ لیتے جس کو سونچنا ہوتا اور تمہارے پاس آچکا تھا ڈرانے والا۔بس اب تو چکھو ( عذاب کا مزہ ) پھر ظالموں کا تو کوئی بھی مددگار نہیں۔تفسیر۔وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ۔بدیوں کا ارتکاب کر کے جب اس کا خمیازہ اٹھانا پڑتا ہے تو بد کار چیختا ہے کہ مثلاً اس سوزاک و تشک سے رہائی ہو۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۹) مَا يَتَذَكَرُ فِيهِ۔میرے نزدیک ادنیٰ حقدار ۱۸ سال ہے۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۶) ۳۹ - اِنَّ اللهَ عَلِمُ غَيْبِ السَّبُوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ - ترجمہ۔بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا کیونکہ وہ تو سینوں کے بھیدوں کو بھی بڑا جاننے والا ہے۔