حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 203 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 203

حقائق الفرقان ۲۰۳ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ کے ہی کھالے۔مومن آدمی کو تو خدا کی راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہیں ہوتا۔دیکھو آ جکل سردی کا موسم ہے۔کسی مفلس کو اوڑھنے کیلئے کپڑا دینے سے تم کو دریغ نہیں کرنا چاہیے۔مومن کو جوں جوں ضرورتیں پیدا ہوتی رہیں۔سب میں شرکت لازمی ہے۔اسی واسطے میں نے یہ آیات پڑھی ہیں کہ مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ پر اور اللہ کے رسول پر ایمان ہوتا ہے۔اور وہ اپنے مال اور جانیں خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خرچ کرنا ضائع نہیں جائے گا۔اور ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک بھی صادق اور سچے مومن ہوتے ہیں۔اور پھر اس کے آگے فرمایا۔قُلْ اَتُعَلَّمُونَ اللهَ بِدِينِكُمْ کہ کیا تم لوگ زبانی دعوے کرنے سے اللہ تعالیٰ کو اپنی دینداری جتلانی چاہتے ہو۔اللہ کے نزدیک تو تب ہی صادق ٹھہر سکو گے۔جب عملی طور پر دکھوں دردوں اور مصیبتوں میں ثابت قدم رہو گے۔اور اپنے مالوں اور جانوں سے دوسروں کی غم خواری کرو گے اور محتاجوں اور غریبوں کی امداد کرو گے۔یادرکھو۔دوسروں کی غم خواری بہت ضروری ہے لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی ہی توفیق سے ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین۔الحکم جلد نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)