حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 200
حقائق الفرقان ۲۰۰ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ غیبتوں کو چھوڑ دو۔ بغض اور کینہ سے اجتناب اور بکلی پر ہیز کرو اور بالکل الگ تھلگ رہو۔ اس سے بڑا فائدہ ہوگا۔ میری نہ کوئی جا گیر مشترکہ ہے۔ نہ کوئی مکان مشترکہ ہے۔ میرا کوئی معاملہ دنیا کا کسی سے مشتر کہ نہیں ۔ اسی طرح میں اوروں پر قیاس کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آ کر الگ تھلگ ہوں گے اور اگر کچھ بھی معمولی سی شراکت ہو گی بھی تو کوشش کرنے سے بالکل الگ رہ سکتے ہیں۔ انسان خود بخود اپنے آپ کو پھندوں میں پھنسا لیتا ہے ورنہ بات سہل ہے جو لڑ کے دوسروں کی نکتہ چینیاں اور غیبتیں کرتے ہیں ۔ اللہ کریم ان کو پسند نہیں کرتا۔ اگر کسی میں کوئی غلطی دیکھو تو خدا تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کرو کہ اس کی وہ غلطی نکال دیوے اور اپنے فضل سے اس کو راہِ راست پر چلنے کی توفیق دیوے۔ یاد رکھو اللہ کریم تواب رحیم ہے۔ وہ معاف کر دیتا ہے۔ جب تک انسان اپنا نقصان نہ اٹھائے اور اپنے اوپر تکلیف گوارا نہ کرے۔ کسی دوسرے کو سکھ نہیں پہنچا سکتا۔ بد صحبتوں سے بکلی کنارہ کش ہو جاؤ۔ خوب یا د رکھو کہ ایک چوہڑی یا لوہار کی بھٹی یا کسی عطار کی دکان کے پاس بیٹھنے سے ایک جیسی حالت نہیں رہا کرتی ۔ ظن کے اگر قریب بھی جانے لگو تو اس سے بچ جاؤ۔ کیونکہ اس سے پھر تجسس پیدا ہوگا۔ اور اگر تجسس تک پہنچ چکے ہو تو پھر بھی رک جاؤ کہ اس سے غیبت تک پہنچ جاؤ گے اور یہ ایک بہت بڑی بداخلاقی ہے۔ اور مردار کھانے کی مانند ہے۔ دو وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ - تقوی اختیار کرو اور پورے پورے پر ہیز گار بن جاؤ ۔ مگر یہ سب کچھ اللہ ہی توفیق دے تو حاصل ہوتا ہے۔ ہم تو انباروں کے انبار ہر روز معرفت کے پیش کرتے ہیں۔ گو فائدہ تو ہوتا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ بہت فائدہ ہو اور بہتوں کو ہو خدا تعالیٰ توفیق عنایت فرمادے۔ آمین الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۸-۹) ۱۴ - يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَ قَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ - ترجمہ ۔ اے لوگو! ہم نے تم کو پیدا کیا ایک ہی آدمی سے ایک ہی عورت سے اور تمہارے قبیلے اور ا قادیان - مرتب