حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 192

حقائق الفرقان ۱۹۲ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ مَدَنِيَّة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ حجرات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس باعظمت اللہ کے اسم شریف سے جس نے رسول اللہ کے مصاحبوں کو آگے سے چن رکھا اور جن کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ - ترجمہ۔اے ایماندارو! اونچی اور برابر نہ ہو تمہاری آواز نبی کی آواز سے اور مقابلہ نہ کرو۔چینو مت جیسے مقابلہ کیا کرتے ہو تم ایک سے ایک۔ایسا نہ ہو کہ اکارت ہو جائے تمہارا سب کیا کرایا اور تم کو خبر ہی نہ ہو۔تفسیر۔لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ - كلام الله قول الرسول کے مقابل پر اپنی آواز نہ بڑھاؤ۔- تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۸۱) b - وَاعْلَمُوا اَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُم وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الكَفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَبِكَ هُمُ الرُّشِدُونَ - ترجمہ۔اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ تمہارا کہا مانا کرے تمہارے بہت سے کاموں میں تو تم ضرور مشکلات میں پڑ جاؤ مگر اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں اور تمہاری نظروں میں برا بنا دیا ہے کفر اور فسق اور عصیان کو۔یہی لوگ ہیں جو نیک چلن اور لائق اور منزل مقصود کو پہنچے ہوئے ہیں۔