حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 191 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 191

حقائق الفرقان ۱۹۱ سُوْرَةُ الْفَتْحِ نشانیں ان کے چہروں میں ہیں سجدوں کے اثر سے بھی ، ان کی مثال ہے توریت میں (استثناء باب ۳۳) اور یہی ان کی مثال ہے انجیل میں (متی باب ۱۳۔آیت ۳۱، ۳۲ و ۸) جیسے ایک کھیتی ہے جس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس کو موٹا کیا تو وہ موٹی ہو گئی ہے پھر سیدھی کھڑی ہو گئی اپنی نال پر پیاری لگتی ہے کسانوں کو تا کہ اللہ جی جلائے ایمانداروں سے سب کافروں کا اور اللہ نے وعدہ فرمایا ایمانداروں سے مغفرت اور اجرت عظیم کا۔تفسیر - آشدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ۔۔۔۔ذلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّورِيةِ - وہ بڑے مضبوط ہیں۔کفار کا اثر قبول نہیں کرتے۔ہاں آپس میں ایک دوسرے سے نیک متاثر ہوتے ہیں۔تو ان کو عبادت گزار ، اللہ کے فضل ورضوان کا امیدوار پائے گا۔فرماں برداری کے آثار ان کے چہروں سے ظاہر ہیں۔دیکھو ۳۳ باب استثناء آیت ۲۔خداوند کریم سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔اور ان کے دہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت ان کیلئے تھی۔ہاں۔وہ اس قوم سے بڑی محبت رکھتا ہے۔اس کے سارے مقدس تیرے ہاتھ میں ہیں اور وہ تیرے قدموں کے نزدیک بیٹھے ہیں اور تیری باتوں کو مانیں گے۔اور وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْهُ لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ اس کیلئے دیکھو متی باب ۱۳ آیت ۳۱۔وہ ان کے واسطے ایک اور تمثیل لا یا کہ آسمان کی بادشاہت خردل لے کے دانہ کی مانند ہے۔جسے ایک شخص نے لے کر اپنے کھیت میں بویا۔وہ سب بیجوں میں چھوٹا ہے۔پر جب اگتا۔تو سب ترکاریوں سے بڑا ہوتا اور ایسا پیٹر ہوتا کہ ہوا کی چڑیا ئمیں آکے اس کی ڈالیوں پر تشخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۴۔ماہ مارچ ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۸۲ - ۱۸۳) بسیرا کریں۔اے رائی۔مرتب