حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 190
حقائق الفرقان ۱۹۰ سُوْرَةُ الْفَتْحِ تھے۔وہ سب دور ہو جائیں۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ ان مشرکین نے جو تیرے گناہ اس وقت کئے تھے جبکہ تو (اے نبی ) پہلے مکہ میں رہتا تھا اور پھر وہ قصور جو اس وقت کئے جبکہ تو مکہ سے چلا آیا اس فتح کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان کو معاف کر دے چنانچہ جب وہ مشرکین پکڑے حضور رسالت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا۔لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ تم پر آج کے دن کوئی الزام نہیں۔اللہ تمہیں بخشے اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔تشخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۴۔ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۱۸۰ تا ۱۸۲) ۲۵ - وَهُوَ الَّذِى كَفَّ اَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَ أَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطِن مَكَةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا - ترجمہ۔وہی اللہ ہے جس نے روک رکھے کافروں کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے مکہ کے اندر بعد اس کے کہ تم ان پر فتح پاچکے تھے اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو بخوبی دیکھ رہا ہے۔تفسیر۔كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ۔یہ حدیبیہ کا ذکر ہے۔b تشخید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۱) - - مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُم 79990 تَريهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم b , مِنْ اَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوَريةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرع اَخْرَجَ شَطْعَهُ فَأَزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الرُّرَّاعَ لِيَغِيظُ بهِمُ الْكَفَارَ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَ اَجْرًا عَظِيمًا - ترجمہ محمد اللہ کا رسول ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں ہوتے۔شدید و غالب ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے متاثر ہوئے ہیں رحیم ہیں۔تو ان کو دیکھتا ہے رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، اللہ کا فضل چاہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں ان کی