حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 188
حقائق الفرقان ۱۸۸ سُوْرَةُ الْفَتْحِ اور ان کو فتح قریب کا بدلہ دیا۔اور بہت سی قیمتیں جن پر قبضہ کریں گے اور اللہ بڑا ز بر دست حکمت والا ہے۔اللہ نے تم سے وعدہ فرمایا ہے بہت سی غنیمتوں کا کہ تم ان کو لو گے تو تم کو جلد عطا فرمائیں قیمتیں (یعنی فتح خیبر ) اور لوگوں کے ہاتھ روکے تم سے تا کہ ایک نمونہ ہو قدرت کا ایمانداروں کے لئے اور تا کہ اللہ تم کو سیدھی راہ بتادے ( کامیابی کی )۔تفسیر۔صحابہ بہت سعید تھے۔وہ خدا کے وعدوں پر ایمان لائے۔تو مندرجہ ذیل انعامات سے سرفراز ہوئے۔ایمان بالغیب کے انعامات ۱۔اللہ تعالیٰ راضی ہوا ( لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ ) مومنین کہلائے۔شیعہ اس مقام پر غور کریں جو صحابہ کو منافق قرار دیتے ہیں۔فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ سے ظاہر ہے کہ ان کے دلوں میں بھی اخلاص ہی بھرا ہوا تھا۔(۲) خیبر کی فتح ( وَ أَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا ) (۳)۔بہت سی غنیمتیں ملیں ( مَغَانِمَ كَثِيرَةٌ يَأْخُذُونَهَا ) (۴) - سكينة كا نزول ہوا ( فَانْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ ) - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ سے آنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينة " کے معنے حل ہوتے ہیں کہ تابوت سے مراد وہ دل ہیں مطلب یہ ہے کہ ان کے دلوں میں اس خلافت سے اطمینان پیدا ہو جائے گا۔(۵)۔وَكَفَ اَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ۔لوگوں کی دست اندازی کو روکا۔لڑائی نہ ہونے دی۔(۶) - صراط مستقیم کی ہدایت فرمائی۔(وَيَهْدِيَكُمُ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ) (۷)۔پھر اسی صبر واطاعت کی وجہ سے ( و أخرى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ اَحَاطَ اللهُ بِهَا " اور انعامات کئے جن کا ان حالات میں وہ اندازہ نہ لگا سکتے تھے۔وہی شرائط جو اس وقت نقصان دہ اور موجب ہتک معلوم ہوتی تھیں۔اس عظیم الشان فتح کا لے وہی اللہ ہے جس نے اطمینان اتارا ایمانداروں کے دلوں میں سے کہ ملے گا تم کو ایسا قلب جس میں تسلی ہو۔۳، اور ایک فتح اور بھی ہونے والی ہے جن پر ابھی تم نے قدرت نہیں پائی۔