حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 187 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 187

حقائق الفرقان ۱۸۷ سُوْرَةُ الْفَتْحِ ١١ - إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ تَكَتَ فَإِنَّمَا يَنْكُتُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أوفى بِمَا عَهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ اجرًا عَظِيمًا - ترجمہ۔کچھ شک نہیں کہ جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں تو وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے پھر جو عہد توڑ دے گا تو وہ اپنے ہی نفس کے لئے تو ڑ دے گا اور جو اس عہد کو پورا کرے گا جو اللہ سے کیا ہے تو اللہ اس کو قریب ہی عطا فر مائے گا بڑا اجر۔تفسیر۔یقیناً جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ سے بیعت کرتے ہیں۔اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔اب جس نے عہد کو توڑ دیا وہ جان لے کہ وہ عہد شکنی کی سزا پاوے گا۔اور جس نے پورا کیا اسے جس پر اس نے اللہ سے معاہدہ کیا ہے تو عنقریب اللہ اسے اجر عظیم دے گا۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ) اپنے اس بڑے عظیم الشان معاہدہ کو اپنے پیش نظر رکھو۔یہ معاہدہ تم نے معمولی انسان کے ہاتھ پر نہیں کیا خدا تعالیٰ کے مرسل مسیح و مہدی کے ہاتھ پر کیا ہے۔اور میں تو یقین سے کہتا ہوں کہ خدا کے مرسل ہی نہیں خدا کے ہاتھ پر کیا ہے۔کیونکہ یدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ آیا ہے۔الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶) ۱۹ تا ۲۱ - لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَانْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا وَ مَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا وَ كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا وَعَدَكُمُ اللهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُ وَنَهَا فَعَجَلَ لَكُم هذِهِ وَ كَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ وَلِتَكُونَ ايَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمُ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا - ج ترجمہ۔بے شک اللہ راضی ہو گیا ہے مومنوں سے جب وہ تجھ سے بیعت کر نے لگے درخت کے نیچے پس اس نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں ہے پھر نازل فرما یا دلی اطمینان اُن پر