حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 182 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 182

حقائق الفرقان ۱۸۲ سُورَة مُحَمَّد طرح قیصر روم کی طرف سے ایک شخص مقرر ہوا کہ وہ جوڑ توڑ کر کے عرب پر قیصر روم کا اثر بڑھا دے اور یہ ملک اس کے قبضے میں آجائے۔آپؐ نے فوراً اسے بھانپ لیا اور اس قومی نمک حرام کو پیش کر دیا۔پس اے دوستو ! تم اس نبی کی امت ہو۔تو ایسا ہی حزم واحتیاط ، ہمت ،استقلال اور محنت اختیار کرو۔فَلَا تَهِنُوا وَ تَدعُوا إِلَى السَّلْمِ وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ * وَاللهُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ - ( تفخیذ الا ذبان جلدے نمبر ۴۔ماہ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۷۸) هااَنْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَونَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ b وَ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ وَاللهُ الْغَنِيُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ - ج ترجمہ۔تو تم وہ لوگ ہو کہ تم کو بلایا جاتا ہے اس واسطے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو تو کوئی تو تم میں سے ایسا ہے جو بخل کرتا ہے اور جو بخل کرتا ہے تو اپنی ہی جان کے ساتھ بخل کرتا ہے اور اللہ تو غنی ہے اور تم محتاج فقیر ہو اور اگر تم منہ پھیر و گے تو اللہ دوسری قوم کو بدل لے آئے گا تمہارے سوائے تو وہ تمہاری طرح نہ ہوں گی۔تفسیر۔انسان محتاج ہے کھانے پینے کا ، مکان کا ، غرض ذرے ذرے میں خدا کے حضور اس کی احتیاج ہے۔چنانچہ اس نے فرمایا کہ وَاللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاء حقیقی غنی اللہ کی ذات ہے۔اور سراپا احتیاج انسان۔جو احتیاج میں ہے اس کے برابر کوئی ذلیل نہیں۔اسی لئے حکم ہے اسے خدا کے حضور تذلل کا۔پھر انسان اپنے وجود میں ، اپنے بقاء میں ، دفع امراض میں ، رنج و راحت ، عسر و یسر ، غرض ہر حالت میں اللہ کا محتاج ہے۔پس اللہ کا نام انسان کو یہ سمجھاتا ہے کہ حقیقی معبود حقیقی مطاع، حقیقی غنی ، وہی ذات ہے اور حقیقتا محتاج ، حقیقتا ذلیل ، حقیقتا مطیع وہ انسان ہے جس کو اللہ نے پیدا کیا اور جو اپنے بقا میں ہر آن اس کے فضل کا محتاج ہے۔اس فضل کے جذب کیلئے اطاعت فرض ہے۔( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحه ۲)