حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 7
حقائق الفرقان نمونہ یہ تھا کہ نبی کی مخالفت اور متابعت کا کیا انجام ہوتا ہے۔سُوْرَةُ فَاطِرٍ الحکم جلد ۵ نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱۴) -۲۸ - اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَتٍ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمُرٌ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ و دو، ترجمہ۔کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پانی اتارا بادل سے پھر اس کے ذریعہ سے میوے پیدا کئے۔طرح طرح کے ان کے رنگ ہیں۔اور پہاڑوں میں سرخ و سفید گھاٹیئیں جن کے رنگ مختلف ہیں اور بعض نہایت ہی کالے۔تفسیر۔باپ کے تقریباً ایک برس کے خیالات کا اثر نطفہ میں پڑتا ہے۔پھر وہ ماں کے پیٹ میں جاتا ہے تو ماں کے اور اس کے گھر میں آنے جانے والوں کا اثر پڑتا ہے۔پھر ہم صحبتوں ، ہم نشینوں، دعائیں کرنے والوں وغیرھم کا اثر ساتھ ساتھ ہوتا ہے۔۱۸ برس تک۔انْزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء - یہی حال وحی الہی کا ہے۔ثمرات۔کھجور۔انگور ۱۲۰ قسم کے ہوتے ہیں۔جس طرح پانی ایک ہی ہے مگر بیجوں اور زمینوں کے لحاظ سے مختلف ثمرات پیدا ہوتے ہیں۔اسی طرح خدا کی پاک وحی ( قرآن ) کا اثر بھی مختلف طبائع پر مختلف ہوتا ہے۔وَمِنَ الْجِبَالِ۔پہاڑ میں مختلف قسم کی پیداوار ہے۔کہیں ہیرا ، کہیں کنکر۔اسی طرح قرآن سننے والوں کے کئی رنگ ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ /اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۸-۲۰۹) ۲۹ - وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَاتِ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَلِكَ ۖ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ - ترجمہ۔اور آدمیوں میں اور چار پائیوں میں اور بھولے جانوروں میں قسم قسم کے رنگ ہیں اسی