حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 150

حقائق الفرقان ۱۵۰ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ دوو وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الْأَعْيُنُ - اور تمہارے لئے اس میں وہ چیزیں ہیں جو نفس چاہتا ہے اور آنکھیں مزہ لیتی ہیں۔( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۵ حاشیه ) وَتَبْرَكَ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۚ وَعِنْدَهُ عِلْمٌ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - ترجمہ۔بڑی بابرکت ہے وہ ذات اور اسی کی سلطنت آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بیچ میں ہے اور اسی کے نزدیک ہے قیامت کا علم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔تفسیر۔وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ۔گویا سیخ مر کر خدا کے پاس ہے جہاں اب بھی مرکر پہنچیں گے۔وَالَيْهِ تُرْجَعُونَ۔یہ بھی ثابت ہوا کہ عیسی تمہارے پاس نہیں آئے گا۔تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۰) -۸- وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ 199171 وَهُمْ يَعْلَمُونَ - ترجمہ۔اور وہ تو کچھ اختیار نہیں رکھتے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا شفاعت کرنے کے لئے مگر ہاں جس نے گواہی دی سچی اور وہ جانتے ہیں۔تفسیر۔بعض لوگ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شافع ہونے کا ثبوت قرآن مجید سے طلب کرتے ہیں۔ان کیلئے یہ آیت حجت قویہ ہے۔وَلَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ۔اور جن کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ شفاعت کے مالک نہیں۔ہاں یہ بات صحیح ہے کہ ایک شافع ہے۔جس نے حق کی گواہی دی اور وہ لوگ اسے خوب جانتے ہیں۔یعنی ( سید نامحمد صلی اللہ علیہ وسلم )۔اسی طرح ایک اور آیت ہے۔وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا اَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا (النساء : ۶۵) اور اگر ان لوگوں نے اپنی جان پر کوئی ظلم کیا تو وہ تیرے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول بھی ان کیلئے مغفرت مانگتا۔تو اللہ کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔