حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 149
حقائق الفرقان ۱۴۹ سُورَةُ الزُّخْرُفِ إِلَيْهِ رَاجِعُون - تو گویا جیسے ہم نے خدا کے پاس جانا ہے ویسے ہی مسیح بھی خدا کے پاس ہیں اور اس سے وفات ثابت ہوئی۔ چہارم ۔ اس سورۃ میں جیسے انہ یہاں آیا ہے ویسے ہی اور جگہ بھی آیا ہے۔ اور وہاں اکثر جگہ قرآن شریف مراد ہے۔ تو یہ معنے ہوئے کہ قرآن شریف قیامت کی بات کا خوب علم بتاتا ہے اور یہ بالکل سچ ہے۔ پنجم - جم ۔ کیا وجہ ہے کہ ان کی ضمیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہ پھیری جاوے حالانکہ کہ آپ دوائر پ نے دو انگلیوں کو ملا کر کہا بُعِثْتُ آنَا وَ السَّاعَةُ كَهَا تَيْنِ اب کیا ضرورت ہے کہ ابنِ مریم جوک آپ سے پیشتر ہوا۔ اُسے ساعت کا علم کہا جاوے اور آ محضرت جو بعد ازاں ۔ گویا عیسی علیہ السلام کی نسبت قیامت سے بہت قریب ہوئے ان کو عِلْمُ السَّاعَةِ نہ کہا جاوے۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۳۰) ۷۰ - الَّذِينَ آمَنُوا بِايْتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ - ترجمہ ۔ جن لوگوں نے مانا ہماری آیتوں کو اور وہ فدائی فرمانبردار تھے ۔ تفسیر كَانُوا مُسْلِمینَ ۔ ایمان کے ساتھ عمل ضروری ہے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۰-۴۸۱) ا ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَ أَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ ترجمہ ۔ ( ان کو کہا جائے گا) جنت میں جاؤ تم اور تمہارے ساتھ والے یا بیبیاں مزے کرتے ہوئے۔ تفسیر ۔ داخل ہو جاؤ جنت میں اور تمہاری بیبیاں بڑی خوشی اور امن میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۱ ) ۷۲- يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِصِحَافٍ مِنْ ذَهَبٍ وَ الْوَابِ ۚ وَ فِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَنا وَ تَلَذُّ الْأَعْيُنُ وَ انْتُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - ترجمہ ۔ اُن کے سامنے دور چلے گا طلائی رکا بیوں کا اور دستی دار پیالوں کا اور اس میں جو تمہارا جی چاہے سب ہی موجود ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ سدا وہاں رہو گے ۔