حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 147
حقائق الفرقان ۱۴۷ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ ۵۷ - فَجَعَلْنَهُمْ سَلَفَا وَ مَثَلًا لِلْآخِرِينَ - ترجمہ۔پھر ہم نے اس کو بنا دیا گیا گزرا اور ایک فسانہ پچھلوں کے لئے۔تفسیر - مقلاً نیک نمونہ۔اچھی صفتوں والا۔( تشخیز الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) ۶۱ ۶۲ - وَ لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُم مَّلَيْكَةً فِي الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ - وَ إِنَّهُ لعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَبْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطَ مُسْتَقِيمَ - ترجمہ۔اور اگر ہم چاہیں تو بنا دیں تم میں فرشتے کہ زمین میں وہ تمہاری جگہ کام کریں۔اور بے شک قرآن شریف ایک قیامت کی علامت ہے تو تم قیامت سے شبہ نہ کرو اور میرا کہا مانو یہی سیدھا راستہ ہے۔تفسیر۔إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ۔یہ قرآن کہ اس میں قیامت کا خوب بیان ہے۔اگر مسیح کی طرف اگر ضمیر پھرتی ہے تو آگے فرمایا وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ - تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ - سورہ زخرف کو اگر غور سے مطالعہ کیا جاوے تو صاف کھل جاتا ہے کہ رانہ کی ضمیر قرآن مجید کی طرف راجع ہے چنانچہ شروع سورۃ میں ہے۔إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرانًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - وَإِنَّهُ فِي أَمِ الْكِتَب لَدَيْنَا لَعَلَى حَكِيمٌ۔یہ انہ قرآن مجید ہے۔پھر اس سے آگے اسی سورۃ میں دوسرے مقام پر ارشاد ہوتا ہے۔وَ إِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَ سَوْفَ تُسْتَلُونَ یہاں بھی انکہ قرآن مجید ہے۔آگے چل کر تیسرے مقام پر فرمایا۔وَ إِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَبْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمُ۔یہاں کیوں قرآن مجید مراد نہ ہو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید میں انسان کے تنزل و ترقی کی گھڑیوں کا علم ہے۔اور اس میں بتایا گیا ہے کہ قو میں کیونکر بنتی اور بگڑتی ہیں۔پس تو اے قرآن پڑھنے والے ان میں شک نہ کرو کیونکہ یہ بہت ہی قطعی اور صحیح اور سچی باتیں ہیں۔اگر یہ ضمیر عیسی کی طرف پھیری جائے تو یہ خرابی پڑتی ہے کہ علم صفت ہے اور مبتدا کی خبر صفت