حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 145
حقائق الفرقان ۱۴۵ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ ۳۷- وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيْضُ لَهُ شَيْطئًا فَهُوَ لَهُ قَرِينَ - ترجمہ۔اور جو کوئی رحمن کے ذکر سے غفلت کرے ہم اس پر مقرر کر دیتے ہیں ایک شیطان تو وہ اس کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔تفسیر۔اور جو کوئی آنکھیں چرا وے رحمان کی یاد سے ہم اس پر تعین کریں ایک شیطان پھر وہ ہے اس کا ساتھی۔۴۳ - اَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِى وَعَدُنْهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِمْ مُقْتَدِرُونَ - ترجمہ۔یا تجھ کو وہی دکھا دیں گے جو ہم نے ان سے پیشگوئیاں کہہ رکھی ہیں کیونکہ ہم تو ان پر بڑا فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۱ حاشیه ) اختیار رکھتے ہیں۔تفسیر۔آؤ نُرِيَنَّكَ یہ الہام کا طرز ہے۔اب تو مسلمان بھی اعتراض کرتے ہیں کہ یقینی بات أَوْ نہیں بتائی۔تنفیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) ۵۲ - وَ نَادَى فِرْعَوْنُ فِي قَوْمِهِ قَالَ يُقَومِ أَلَيْسَ لِي مُلْكُ مِصْرَ وَ هَذِهِ الأَنْهرُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِى أَفَلَا تُبْصِرُونَ - ترجمہ۔اور ڈھنڈوری پٹوا دی فرعون نے اپنی قوم میں اور کہلایا اے میری قوم! کیا مصر کا ملک میری سلطنت نہیں اور یہ نہریں جو بہ رہی ہیں ہمارے مکانوں کے نیچے کیا تم کو دیکھتا ہی نہیں۔اے میری قوم۔کیا تم نہیں دیکھتے۔ملک مصر کا میں مالک ہوں اور یہ ندیاں میرے نیچے بہتی ہیں۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶ حاشیہ) ۵۴،۵۳ - اَم اَنَا خَيْرٌ مِنْ هَذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ - فَلَوْلَا ألقى عَلَيْهِ أَسورَةٌ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ جَاءَ مَعَهُ الْمَلَيكَةُ مُقْتَرِنِينَ - ترجمہ۔ہاں میں بہتر ہی ہوں اُس شخص سے جو ایک ذلیل آدمی ہے ( یعنی موسی ) یہ تو بات بھی صاف نہیں کر سکتا۔پھر کیوں نہیں ڈالے گئے اس پر سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے ہوتے صفیں باندھ کر۔