حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 144
حقائق الفرقان ۱۴۴ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ 999 وووو دنیاوی عزتوں کی تقسیم الہی ارادوں اور اس کے قدرتی اسبابوں سے ہو رہی ہے۔اور تمہاری عقلیں وہاں پوری حاوی نہیں۔ایسے ہی روحانی عزت بھی جس کا اعلیٰ حصہ نبوت ورسالت ہے۔تمہاری غلط منطق سے کسی کو نہیں مل سکتی۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۴ - ۲۴۵) ۳۴- وَلَوْلَا أَن يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً تَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لبيوتهم سُقْفًا مِنْ فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ - ترجمہ۔اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ لوگ ایک ہی جماعت ہو جائیں گے ( کافر و مومن حرص کے سبب سے ) تو البتہ رحمن کے منکروں کے گھروں کی چھت ہم چاندی ہی کی بنا دیتے اور سیٹر یٹیں بھی کہ وہ اس پر چڑھیں۔تفسیر - تجعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ۔آخر کا فر بھی جو محنت کرتے ہیں۔ان کا معاوضہ دنیا میں اجر پاتے تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰) وَزُخْرُفًا ۖ وَإِن كُلُّ ذَلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ - ترجمہ۔اور سونے کے بھی ( گھر بنا دیتے ) اور یہ سب کیا ہے دنیا کی چند روزہ زندگی کا گزران ہے اور تیرے رب کے نزدیک متقیوں کے لئے انجام بخیر ہے۔تفسیر۔عاقبت اندیش اللہ تعالیٰ کی صفت عدل اور رحم اور صفت فوقیت علی الکل پر ایمان رکھنے والا فتح ونصرت کا مالک صرف اللہ تعالیٰ کو یقین کرنے والا۔تمام نظام عالم کا قابض اور متصرف صرف ایک الہ الحق۔قدوس رب کو سمجھنے والا اللہ تعالیٰ ہی کو حق اور راستی کا حامی اور مددگار جاننے والا جانتا ہے کہ الہی امداد انجام کا رراست بازی کے ساتھ ہے۔حق ہی کی عمارت مستحکم چٹان پر قائم ہے۔سچائی کامیابی سے مال کا علیحدہ نہیں ہوتی۔اور وہ الہام الہی بالکل سچ ہے جس میں ہے۔وَالْآخِرَةُ عِندَ رَبَّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف: ٣٦) - لے آخر کار کامیابی خدا کے پاس پر ہیز گاروں ہی کا حصہ ہے۔لے تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳)