حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 5

حقائق الفرقان سُوْرَةُ فَاطِرٍ اپنی طول و عرض پر متصرفانہ دخل نہیں رکھتا۔معلوم نہیں کتنی مدت سے چھری لے کر اپنا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔پر اس غریب کو اپنے بدن کے عجائبات کا بھی آج تک پتہ نہ لگا۔مائیکروسکوپ ایجاد کر کے کہتے ہیں پچھلوں نے پہلوں سے سبقت لی۔مگر عجائبات انسانی پر اور بھی حیرانی حاصل کی۔افعال الاعضاء کے محقق اور کیمیا گر اب تک کتاب قدرت کے طفل ابجد خواں ہیں۔صوفی ، یوگی ، الہبیات ، اخلاق ، طبعی والے قومی انسانیہ کا بیان کرتے کرتے تھک گئے۔مگرا حاطۂ علم الہی سے قطعاً محروم چل دیئے۔اچھے فلاسفروں اور نیکو کار عقلاء کے گھروں میں ایسے جاہل کندہ ناتراش پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے مربیوں کی عمدہ عقل کو چرخ دے دیا ! اور وہ بیچارے کف افسوس ملتے رہ گئے۔اور ان سے کچھ بھی نہ ہو سکا کہ اپنی اخلاقی ارث سے انہیں تھوڑا ہی سا بہرہ مند کر جاتے۔بڑے بڑے مدبر اپنے عندیہ میں تدابیر کے ہر پہلو پر لحاظ کر کے مناسب وقت اور عین موافق لوازم کو مہیا کرتے ہیں۔پھر نتائج سے محروم ہو کر اپنی کم علمی پر افسوس مگر قانونِ قدرت کے مستحکم انتظام کو دیکھ کر ہمہ قدرت ذات پاک کا لابد اقرار کرتے ہیں۔سلیم الفطرت دانا جب تمام اپنے ارد گرد کی مخلوق کو بے نقص ، کمال ترتیب ، اعلیٰ درجہ کی عمدگی پر پاتے ہیں۔ضرور بے تابی سے ایک علیم وخبیر قادر کے وجود پر گواہی دیتے ہیں۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۲۹،۱۲۸) ۲۵ - إِنَّا اَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ - ترجمہ۔ہم نے تجھ کو بھیجا ہے دین حق دے کر (دوستوں کو ) خوشی سنانے والا اور (دشمنوں کو) ڈرانے والا۔اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا ہو۔تفسیر۔یہودی اللہ تعالیٰ کو جامع صفات کا ملہ یقین کرتے ہیں۔پر اس کی روحانی تربیت کیلئے ایک ہی یونیورسٹی یروشلم جیسے آریہ ورت ہی کو آریہ لوگ یقین کرتے ہیں اور ایک ہی قوم کیلئے خدا کی فرزندی کو محدود کرتے ہیں اور کہتے ہیں۔انبیاء اور خدا کی طرف سے مندر ایک ہی قوم بنی اسرائیل سے پیدا ہوئے۔گویا عموم رحمت الہیہ کے قائل نہیں۔قربان جائیے قرآن شریف کے جو فرماتا ہے۔Microscope