حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 138 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 138

حقائق الفرقان ۱۳۸ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ سُوْرَةُ الزُّخْرُفِ مَكّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ زخرف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے۔ترجمہ۔اللہ نے حمایت کی محمدؐ کی۔تفسیر۔حمید و مجید وحی تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) إِنَّا جَعَلْنَهُ قُرانَا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ۔ہم نے اس کتاب کو بنایا ہے قرآن عربی زبان کا تاکہ تم سمجھو۔إنَّا جَعَلْنَهُ قُرإِنَّا عَرَبِيًّا (الزخرف:۴) میں جَعَلْنَا پر بڑی بڑی بخشیں ہوئی ہیں کیونکہ مسلمانوں میں ایک فرقہ قرآن کو مخلوق اس بنا پر کہتا ہے۔امام احمد بن حنبل فرماتے تھے کہ جعل کا لفظ بولو نہ کہ خَلَقَ کا۔جَعَلْنَہ کے معنے بَيَّنَّاهُ ( بیان کیا ہم نے )۔ان معنوں کے رو سے کوئی مشکل نہیں پڑتی۔الفضل جلد نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ر دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱) ۵- وَإِنَّهُ فِي أَمِ الْكِتَبِ لَدَيْنَا لَعَلَى حَكِيمٌ - ترجمہ۔اور بے شک وہ قرآن سورہ فاتحہ میں ہے اور ہمارے نزدیک وہ بلند قد رحکمتوں سے بھری ہوئی ہے۔تفسیر۔انگے۔اس ضمیر کی طرف خیال رکھو۔سب قرآن مجید کی طرف پھرتی ہیں۔سوائے ایک کے کہ شیطان کی طرف ہے۔في أم الكتب - محکمات کا علم ہو تو سب قرآن کا حل ہو جاتا ہے۔تشخیز الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰)