حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 137 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 137

حقائق الفرقان ۱۳۷ سُوْرَةُ الشُّورى ۵۳ - وَكَذلِكَ اَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ اَمْرِنَا مَا كُنتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ وَلَا الْإِيمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَهْدِى بِهِ مَنْ نَشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا ۖ وَ إِنَّكَ لَتَهْدِى إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - ترجمہ۔اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید۔تُو جانتا ہی نہ تھا کہ کتاب کیا چیز ہے اور ایمان کیا ہے مگر ہم نے بنا دیا اس وحی کو ایک نور۔ہم راہ دکھاتے ہیں اس کے ذریعہ سے جسے چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے اور کچھ شک نہیں تو تو ہدایت کرتا ہے سیدھی راہ ہی کی طرف۔تفسیر۔اور ایسا ہی ہم نے تیری طرف اپنے امر سے روح بھیجی ہے۔تو نہ تو کتاب ہی سمجھتا تھا اور نہ ایمان۔پر ہم نے اسے نور بنایا ہے۔اس سے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے ہدایت دیتے ہیں اور یقینا تو سیدھی راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۹۸ حاشیہ)