حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 130

حقائق الفرقان تفسیر۔لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً - اللہ نے چاہا ایک ہو جاؤ گے۔۔سُوْرَةُ الشُّورى چنانچہ ہو گئے۔۱۲ - فَاطِرُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ مِنَ الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا ۚ يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ - ترجمہ۔وہ پیدا فرمانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اسی نے پیدا کر دیئے تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے تم کو پھیلاتا ہے اُس میں۔اُس کے جیسی تو کوئی بھی چیز نہیں اور وہی بڑا سنے والا ہے بڑا د یکھنے والا ہے۔تفسیر۔ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ جمیع صفات کاملہ سے موصوف اور تمام بدیوں سے منزہ ہے وہ اپنی ذات میں ، اپنے صفات میں ، اسماء اور محامد اور افعال میں واحد لاشریک ہے۔وہ اپنی ذات میں یکتا ، صفات میں بے ہمتا اور افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ اور بے نظیر ہے۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ صفحه ۳) لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ۔اس کے مانند کوئی نہیں اور وہ ہے سنتا دیکھتا۔فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۲۵ حاشیه ) میں جس ایمان پر قائم ہوں وہ وہی ہے جس کا ذکر میں نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ میں کیا ہے۔میں اللہ کو اپنی ذات میں واحد، صفات میں یکتا اور افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِہ اور حقیقی معبود سمجھتا ہوں۔( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ / مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه ۳) ط ۲۴۔ذلِكَ الَّذِى يُبَشِّرُ اللهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ قُلْ لَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى وَمَنْ يَقْتَرِفُ حَسَنَةً نَزِدُ لَهُ فِيهَا حُسْنًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ شَكُورٌ - ترجمہ۔یہی وہ حالت ہے جس کی خوش خبری دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے۔تو کہہ دے میں تو کچھ تم سے مانگتا نہیں اس پر مزدوری مگر رشتے ناتے میں محبت قائم رکھو