حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 129 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 129

حقائق الفرقان ۱۲۹ سُوْرَةُ الشُّورى سُوْرَةُ الشُّورى مَكيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ شوری کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس عظیم الشان اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔۲ ۳ حم عسق - ۳۔ترجمہ۔جو بات ہونے والی تھی وہ ہو چکی۔(اگر ) وعدۂ ساعت قیامت نہ ہوتا۔تفسیر۔حمید۔مجید علی وعظیم۔سمیع و قا در وقوی ہوں۔تشخيذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰) 21 - تَكَادُ السَّماتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَالْمَلَبِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ ربِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ ، اَلَا اِنَّ اللهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - ترجمہ۔معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اوپر سے اور فرشتے تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کی اور مغفرت مانگتے ہیں ملک والوں کے لئے۔ہوشیار ہو جاؤ بے شک اللہ ہی غفور الرحیم ہے۔تفسیر - وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ۔اور گناہ بخشوا تے ہیں زمین والوں کے۔۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه ) -۹- وَ لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ وَالظَّلِمُونَ مَا لَهُم مِّنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ - ترجمہ۔اور اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ داخل فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں ( یعنی نیک بختوں کو ) اور بے جا کام کرنے والوں کا تو کوئی بھی دلی دوست اور مددگار نہیں (نہ اللہ نہ غیر اللہ )۔