حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 128
حقائق الفرقان ۱۲۸ سُورَة حم السجدة ہے پھر اللہ تعالیٰ کی حضور سے مدد اور دعا ذرائع ہیں۔یہ میرے اصول ہیں یہاں رہو تب اور الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۱۲ء صفحہ ۷) چلے جائیں تب ان کو یا درکھو۔۴۷ - مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ - ترجمہ۔( خیر ) جس نے نیک عمل کیا تو اپنی ذات کے لئے کیا اور جس نے بدکاری کی تو اس کا وبال اسی پر ہے اور تیرا رب تو بندوں پر کچھ بھی ظلم کرنے والا نہیں۔تفسیر۔اور تیرا رب ایسا نہیں کہ ظلم کرے بندوں پر۔( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۰ حاشیه) ۴۸ - اِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ مِّنْ أَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَاعِى قَالُوا اذتكَ مَا مِنَا مِنْ شَهِيد - ترجمہ۔اللہ ہی کی طرف حوالہ کیا جاتا ہے قیامت کا علم اور جو نکلتے ہیں پھل اپنے گا بھوں میں سے اور جو کسی مادہ کو پیٹ رہتا ہے یا جنتی ہے مگر یہ سب کام اللہ ہی کے علم کے مطابق ہیں اور جس دن اللہ ان کو پکارے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں وہ کہیں گے کہ ہم نے تو تجھ کو کہ سنایا تھا کہ ہم میں سے اس بات کا کوئی گواہ نہیں۔تفسیر۔عِلْمُ السَّاعَةِ۔ہر گھڑی کا علم کیا معلوم کہ اب سے کچھ منٹ بعد کیا ہوگا۔وَمَا تَخْرُجُ مِن ثَمَرَاتٍ۔یہ تفصیل اس لئے ہے تا لوگ جانیں کہ اللہ کو علم جزئیات کا بھی ہے۔فلاسفر کہتے ہیں۔صرف کلیات کا علم ہے۔وہ غلطی پر ہیں۔تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۰)