حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 126 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 126

حقائق الفرقان ۱۲۶ سُورَة حم السجدة ہوئے نہیں بھلا جو شخص آگ میں ڈال دیا جائے وہ بہتر ہے یا وہ شخص جو آئے گا قیامت کے دن امن چین سے۔خیر کر لو جو تمہیں کرنا ہے کچھ شک نہیں کہ تمہارے سب کر توت اللہ دیکھ ہی رہا ہے۔تفسیر - يُلْحِدُونَ۔کسی اسم الہی کی تکذیب کرتے۔استہزاء کرتے تحریف کرتے ہیں۔تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۷۹) ۴۳ - لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ۔حَمِيدِ ترجمہ۔جھوٹ اس کے پاس آنے ہی نہیں پاتا نہ آگے سے نہ پیچھے سے۔یہ اتاری ہوئی بڑے حکمت والے تعریف کئے گئے کی ہے۔تفسیر۔اس کتاب کا محافظ حضرت حق سبحانہ ہے۔جس کیلئے آئندہ پیشگوئی ہے کہ اس کتاب کی باطل کرنے والی آئندہ بھی کوئی چیز نہیں بھیجیں گے۔تو پھر ہم کو سائنس یا بیرونی خطرناک دشمن سے گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔جب ہم کو ایسی کتاب دی گئی ہے کہ جس کا خدا حافظ ہے اور جس کی باطل کرنے والی کوئی چیز فطرت کے خالق نے پیدا ہی نہیں کی۔پس جیسا ہمارا رسول کامل ہے۔ویسے ہی ہماری کتاب کامل ہے۔یہ کتاب تو قیامت تک رہے گی مگر ایسی کامل کتاب ہمارے گھروں سے نکل کر دوسرے گھروں میں چلی گئی۔تو ہمارے بزرگوں کی روح کو کیا خوشی ہو گی ؟ پس خوف ہے تو یہ کہ ہمارے گھروں سے یہ کتاب نہ نکلے اور ہم اس کی اتباع سے محروم نہ رہیں۔( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۳۱ / مارچ ۱۹۱۰ء صفحه ۳) لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنْزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدِ (خم سجدہ: ۴۳) یہ حکیم حمید خدا کی کتاب ہے اس میں کسی راہ سے جھوٹ کا کوئی دخل نہیں۔یہ کتاب باوجودان خوبیوں کے جو اس میں ہیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ کس ملک میں اتری ہے۔وہ ایسے ملک میں اتری جہاں نہ کوئی کالج تھا اور نہ کوئی یو نیورسٹی۔اس ملک میں اس زمانہ کی تصنیف شدہ کسی علم کی کوئی کتاب نہیں ملتی نہ کوئی یادداشت دکھائی دیتی ہے۔زیادہ سے زیادہ دو علم ان میں رائج تھے۔ایک