حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 3

حقائق الفرقان سُوْرَةُ فَاطِرٍ فَرَاهُ حَسَنًا۔پھر اس بد عملی کو اچھا جانتا ہے۔فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ۔خدا کی طرف سے گمراہی کا فرد جرم اُنہی پر لگتا ہے جو ضلالت کی راہ عمداً اختیار کریں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ /اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۸) ا مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُه وَ الَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَكْرُ أُولَبِكَ هُوَ يَبُورُ - ترجمہ۔اور جو شخص عزت کا خواہاں ہے تو سب عزت تو اللہ ہی کی ہے۔اُسی کی طرف چڑھتے ہیں پاکیزہ کلمے اور عمل صالح ( یعنی تقویٰ ) اللہ اس کو بلند کرتا ہے اور جو لوگ بُری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کی تدبیر ہی نابود ہونے والی ہے۔تفسیر۔وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُه - سمجھایا کہ نیک باتوں کے ساتھ نیک اعمال بھی ضروری ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸) ۱۲- وَاللَّهُ خَلَقَكُم مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۖ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أَنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَمَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِة الا فِي كِتَبِ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرُ - ترجمہ۔اور اللہ وہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا مٹی سے ( یعنی مجموعہ عناصر سے ) پھر تھوڑی سی چیز سے ( یعنی نطفہ سے ) پھر تم کو جوڑی جوڑی بنادیا اور کوئی مادہ پیٹ سے نہیں رہتی اور نہ وہ جنتی ہے مگر اللہ ہی کے علم سے اور نہ کوئی عمر دیا جاتا ہے بڑی عمر والا اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے مگر سب اللہ کی حفاظت میں ہے۔بے شک یہ کام اللہ پر بہت آسان ہے۔تفسیر - من عُمُرِہ۔اس ہی کا مرجع کیا ہے۔اس سے ایک مسئلہ حل ہوتا ہے۔یہ ضمیر اس معتمر کے مثل کی طرف جاتی ہے۔ی «مسیح سے مراد مثیل مسیح (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۸)