حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 113
حقائق الفرقان ۱۱۳ سورة حم السجدة بے شک جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے ان کے لئے ایسا اجر ہے جو موقوف ہونے والا نہیں (دائمی اور غیر منقطع ہے)۔تفسیر۔رحمن و رحیم کی جانب سے اترا ہوا۔یہ کتاب ہے جس کی آیتیں کھلی کھلی ہیں۔قرآن عربی جاننے والے لوگوں کے واسطے بشیر و نذیر ہے۔پس اکثر لوگوں نے منہ پھیرا اور وہ سنتے ہی نہیں اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔تیری اس بات کی طرف سے جدھر تو ہمیں بُلاتا ہے۔اور ہمارے کان بو جھل ہو رہے ہیں اور تیرے اور ہمارے درمیان اوٹ ہے۔تو اپنے کام میں لگارہ۔ہم اپنے کام میں۔تو کہہ دے (اے محمد) میں ایک تمہیں سابشر ہوں۔میری طرف خدا کا پیغام آتا ہے کہ تمہارا معبود واحد ہے۔اسی کی راہ پر سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اُسی سے بخشش مانگو۔ہلاکت ان مشرکین کے واسطے جو ز کوۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں۔بے شک ایمانداروں اور نیکوکاروں کیلئے غیر منقطع اجر ہے۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۲۴ حاشیه ) قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشر الخ: تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم حکم آتا ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک حاکم کی ہے۔سوسیدھے رہوا اسکی طرف اور اس سے گناہ بخشوا ؤ اور خرابی ہے شرک والوں کی۔( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحہ ۱۵ حاشیه ) b ۱۰ تا ۱۳ - قُلْ اَبِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِى خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَه انْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِينَ - وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي اَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّابِلِينَ۔ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانُ فَقَالَ لَهَا وَلِلْاَرْضِ اخْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرِهَا قَالَتَا أَتَيْنَا طَابِعِينَ - فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَلوتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَ أَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا وَزَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ - ترجمہ۔کہہ دے کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے پیدا کیا زمین کو دوروز میں (یعنی دو حالتوں میں ) اور تم مقرر کرتے ہو اللہ کے لئے برابر والا۔وہی تو سب جہانوں کو آہستہ آہستہ کمال کی طرف