حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 112
حقائق الفرقان ۱۱۲ سُورَة حم السجدة سُوْرَةُ حم السجدة مَكِيّة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں با عظمت و شان اللہ کے نام سے جس نے سب کچھ دیا جو چاہیے تھا مخلوق کو اور سب کچھ دے گا باعتبار نتیجوں کے جو چاہیے مخلوق کو۔۲ تا ۹ - حُمَ - تَنْزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - كِتَبُ فَصَلَتْ أَيْتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ بَشِيرًا وَ نَذِيرًا ۚ فَاَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسعُونَ وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي رَكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي أَذَانِنَا وَقُرُ وَ مِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلُ اِنَّنَا عَمِلُونَ - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى انَّمَا الهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ وَ وَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّكَوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَفِرُونَ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرُ غَيْرُ مَمْنُونٍ - ترجمہ۔ہو چکا جو ہونے کا تھا فیصلہ۔یہ رحمن اور رحیم کا اتارا ہوا کلام ہے۔یہ ایک کتاب ہے۔مفصل بیان کی گئیں ہیں جس کی آیتیں (یعنی) قرآن عربی اُن لوگوں کے لئے جو جا نہیں۔وہ قرآن دوستوں کو خوش خبری سنانے والا دشمنوں کو ڈرانے والا ہے پھر بہتوں نے ان میں سے منہ پھیر لیا پس وہ سنتے ہی نہیں۔اور کہتے ہیں ہمارے تو دل پردوں میں ہیں اس خبر سے جس کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں ڈانٹ لگے ہیں بوجھ ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے۔تو تُو کر ہم بھی کرنے والے ہیں۔تو کہہ دے میں آدمی ہوں تمہیں جیسا ہاں میری طرف وحی کی جاتی ہے اس کے سوا نہیں کہ تمہارا معبود وہی اکیلا معبود ہے تو تم اسی کی طرف سیدھے ہو جاؤ اور اسی سے اپنی حفاظت طلب کرو اور مشرکوں پر تو افسوس ہے۔جو ز کوۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں۔