حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 2 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 2

حقائق الفرقان سُوْرَةُ فَاطِرٍ يَاَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ ترجمہ۔اے لوگو! یاد کرو اللہ کا احسان جو تم پر ہے کیا کوئی اور پیدا کرنے والا ہے اللہ کے سوائے جو تمہیں آسمان اور زمین سے کھانا دے۔کوئی بھی سچا معبود نہیں مگر اللہ ہی۔تو پھر تم کہاں سے کہاں بھٹکتے پھرتے ہو۔تفسیر۔لا الہ الا ھو۔وہی کامل قدرتوں والا غیر محتاج ہے۔جو کچھ کسی کو دیا ہے۔وہ اس کی عطاء ہے اور پھر محدود آئندہ کیلئے پھر محتاج کا محتاج۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸) - إِنَّ الشَّيْطَنَ لَكُمْ عَدُةٌ فَأَتَتَّخِذُوهُ عَدُوا إِنَّمَا يَدُعُوا حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَب السَّعِيرِ - ترجمہ۔بے شک شیطان تو تمہارا دشمن ہی ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔اس کے سوا نہیں کہ وہ تو بلاتا ہے اپنی جماعت کو تا کہ وہ دہکتی آگ والوں میں داخل ہو جائیں۔تفسیر۔تحقیق شیطان تمہارا دشمن ہے۔سو تم سمجھ رکھو اس کو دشمن۔وہ تو بلاتا ہے اپنے گروہ کو اسی واسطے کہ ہوویں دوزخ والوں میں۔( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۷۔حاشیہ ) ۹ - أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءٍ عَمَلِهِ فَرَاهُ حَسَنًا فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ فَلَا تَذْهَبُ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِمَا 199621 يصنعون - ترجمہ۔بھلا جس کو اپنی بداعمالی پسند آ گئی ہے اس نے ان کو اچھا بھی سمجھ لیا ہے کچھ شک نہیں کہ اللہ جس کو چاہتا ہے راہ سے ہٹا دیتا ہے اور راہ راست پر چلاتا ہے جسے چاہتا ہے تو تیری جان نہ جاتی رہے ان پر حسرتیں کھا کر بے شک اللہ جانتا ہے جو کر توت اور صنعت وہ کرتے ہیں۔تفسیر۔زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ۔جس کو بُرے اعمال خوبصورت نظر آتے ہیں۔