حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 100 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 100

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ٣١ - مَنْ عَمِلَ سَيْئَةً فَلَا يُجْزَى إِلا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أو أنثى وَهُوَ مُؤْ مِنْ فَأُولَبِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ - ترجمہ۔تو جس نے بُرا کام کیا تو اُسے سزا اتنی ہی ملے گی جتنا اس نے کیا ہے اور جس نے نیک کام کیا وہ مرد ہو یا عورت بشر طیکہ وہ ایمان والا ہو تو ضرور یہی لوگ بہشت میں داخل ہوں گے ان کو رزق ملے گا وہاں بے شمار۔جس قدر مومن کا ایمان بڑھتا ہے۔اسی قدر وہ بڑے فضل کو جذب کرتا ہے اور اسے حاصل کرتا ہے۔جیسے جس قدر روشندان اور فتیلہ بڑا ہوگا اسی قدر زیادہ روشنی کو کھینچے گا۔اب اگر کوئی یہ سوال کرے کہ جب ایمان فضل کو بلاتا ہے اور فضل سے نجات ہے تو اعمال کیا ہوئے۔کیا اعمال لغو اور بیکار ہوں گے تو معلوم ہوا کہ سائل نے ایمان اور اعمال نیک کا تعلق نہیں سوچا۔کیونکہ نیک اعمال اور سچا ایمان ایک دوسرے کو لازم و ملزوم ہے۔سچا ایمان نیک اعمال کا بیج ہے اور اچھے بیج کا ضرور ہاں اچھا ہی پھل ہوتا ہے۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۳) اور جس نے کی ہے بھلائی وہ مرد ہو یا عورت اور وہ یقین رکھتا ہو۔سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں۔روزی پائیں گے وہاں بے شمار۔(فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۳ حاشیه ) ۴۲ - وَيُقَومِ مَا لَى ادْعُوكُمْ إِلَى النَّجوةِ وَ تَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ - ترجمہ۔اور اے قوم! مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں تمہیں بلاتا ہوں نجات کی طرف اور حالانکہ تم مجھ کو بلاتے ہو جہنم کی طرف۔تفسیر۔الى النجوۃ۔اونچے پر آ جاؤ۔جہاں ہر قسم کے عذابوں سے محفوظ رہو۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) ۴ - النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوا وَ عَشِيَّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا الَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ - ترجمہ۔وہ آگ ہے کہ اس پر حاضر کئے جاتے ہیں صبح و شام اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو حکم ہوگا کہ داخل کر و فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں۔