حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 98
حقائق الفرقان ۹۸ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ابْدُعُ الْأَسْبَابَ ۔ تاکہ آسمانی اسباب پر پہونچ جائیں ۔ یہ اس نے بطور تمسخر کہا ہے۔ کیونکہ حضرت موسیٰ اسے کہتے تھے کہ اس کی فوق الفوق حکومت ہے۔ فرعون نے شرارت سے ان تصرفات کو جسمانی بنالیا۔ اور کہا کہ ایک محل بناؤ تا موسی کا خدا او پر پہونچ کر دیکھیں۔ ایک دہریہ نے مجھ سے کہا کہ اگر زمین و آسمان کے درمیان پتھر بھر دیئے جاویں تو تمہارا خدا کچلا جائے ۔ میں نے کہا احمق کہ ان پر زمانہ گزرتا ہے یا نہیں؟ کہا۔ ہاں ۔ میں نے کہا زمانہ تو مخلوق ہے جب وہ نہیں کچلا جاتا تو زمانہ سی لطیف چیز پیدا کرنے والا تو بہت ہی لطیف ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ دسمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۹) ایک عیسائی کے اس اعتراض ہامان تو موسیٰ کی موت کے ڈیڑھ سو برس بعد اخو یرس کا وزیر تھا“ دیکھو استیر ۳ باب ) کے جواب میں تحریر فرمایا۔ یہ اعتراض ٹھیک ایسا ہی ہے جیسے کوئی عیسائیوں کو کہے۔ ساؤل داؤد سے پہلے سموئیل کے وقت بادشاہ ہوا۔ مسیح کا رسول کیسے ہو گیا۔ یعقوب تو بنی اسرائیل کا باپ اسحق کا بیٹا تھا۔ مسیح کا بھائی کیونکر بن گیا۔ مریم تو موسی اور ہارون کی بہن تھی۔ مسیح کی ماں کس طرح ہو گئی۔ افسوس صد افسوس۔ ضد اور ہٹ انسان کو کس طرح موت کے اتھاہ کنویں میں جھکاتی ہے! مینس اور یمرس نے موسی کا مقابلہ کیا (۲) تمطاؤس ۳ باب ( ۸ ) بتاؤ تو ریت میں کہاں لکھا ہے کہ موسی کا مقابلہ انہی دو آدمیوں نے کیا۔ اگر ساؤل یعقوب اور مریم کئی آدمیوں کے نام ہو سکتے ہیں تو کیا نا ممکن ہے کہ ہامان فرعون کے افسر کا نام بھی ہو اور خویرس کے وزیر کا بھی۔ اگر کہو مینس اور بمرس کا نام گو توریت میں نہیں ۔ تو تمطاؤس چونکہ الہامی کلام ہے۔ اس لئے اس میں ہونا بھی ان کی صداقت کی کافی دلیل ہے۔ تو ہم بھی قرآن کو الہامی اور البی کلام مانتے ہیں اور بہت صفائی سے وہی جواب دے سکتے ہیں ۔ حقیقی جواب۔ ہامان کے معنے عربی میں محافظ کے ہیں اور یہ وہ شخص ہے جو فرعون کی طرف سے میں محافظ کے ہیں اور بہ بنی اسرائیل پر متعین تھا کہ ان سے اینٹیں پکانے کا کام لے۔ دیکھو خروج ۵ باب ۶ تا ۸