حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 94 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 94

حقائق الفرقان ۹۴ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ " ۲- وَقَالَ مُوسَى إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَيْرٍ لَا يُؤْمِنْ بِيَوْمِ الْحِسَابِ۔ترجمہ۔اور موسیٰ نے جواب دیا میں تو پکار چکا اپنے اور تمہارے رب کو۔ہر ایک مغرور حقیر سمجھنے والے کے مقابلہ میں جو یقین نہیں کرتا حساب کے وقت کا۔ہیں۔تفسیر۔اِنِّي عُذْتُ برتی۔بڑے سے بڑے زبردست دشمن کے مقابلہ میں خدا کی پناہ میں آ جانا بڑی بات ہے۔ہر مشکل کے وقت دعا سے کام لو۔دعا کے یہ معنے نہیں کہ اسباب مہیا نہ کریں۔بلکہ جس قدر اسباب اپنی طاقت سے مہیا کر سکتے ہیں۔وہ تو کر لیں۔مگر چونکہ کئی بار یک در بار یک امور ہوتے ہیں اور کئی عجیب موانع جو کامیابی میں سد راہ ہو جاتے ہیں۔اس لئے دعا کی جاتی ہے۔نیز صحیح اسباب مراد مندی کا علم بھی خدا کے فضل ہی پر موقوف ہے۔میں نے بڑے بڑے گھمسان کے مباحثوں میں جہاں میں تن تنہا تھا اور ہزاروں مخالف ہی مخالف۔اس عُذْتُ برتی کے جلوے دیکھے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ /نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۸) ۲۹ - وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَةَ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا اَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَ قَدْ جَاءَكُم بِالْبَيِّنَتِ مِنْ رَّبِّكُمْ ۖ وَ إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُه وَ إِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ - ترجمہ۔اور کہا ایک مرد ایماندار نے فرعون کے عزیزوں میں سے جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا کہ کیا تم قتل کئے دیتے ہو ایک مرد کو اسی بات پر کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور تحقیق میں تمہارے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا ہوں تمہارے رب کی طرف سے اور اگر فرض کرو کہ یہ جھوٹا ہے تو اسی پر پڑے گا اس کے جھوٹ کا وبال اور اگر سچا ہے تو تم پر آ پڑے گا بعض اس عذاب کا جن کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے۔بے شک اللہ ہدایت نہیں دیتا حد سے بڑھے ہوؤں جھوٹوں کو۔تفسیر۔ایک اور بات ہے جو انسان کو سچائی کے قبول کرنے سے روک دیتی ہے۔اور وہ تکبر b ہے۔خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ متکبروں کو خدا تعالیٰ کی آیتیں نہیں مل سکتیں۔کیونکہ تکبر کی وجہ