حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 91 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 91

حقائق الفرقان ۹۱ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ رَفيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ روح کلام الہی ہی کا نام ہے جس پر عمل کرنے سے موتی اور مردہ بے ایمان زندہ ہوتے ہیں بلکہ قرآن نے انبیاء اور ملائکہ کو بھی روح فرمایا ہے۔کیونکہ وہ بھی اسی زندگی کے باعث ہیں جسے ایمان تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۹۹٬۹۸) کہتے ہیں۔يُلقى الروح - روح سے مراد کلام الہی ہے جان۔سول (SOUL) کو عربی بولی میں نفس کہتے ہیں۔قرآن شریف میں روح کے معنے کلام ہی کے ہیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) صاحب اونچے درجوں کا مالک تخت کا۔اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے۔اپنے بندوں میں کہ وہ ڈراوے ملاقات کے دن سے۔( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۹ حاشیہ) -۲۶ - فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْحَقِّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَ اسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ وَمَا كَيْدُ الْكَفِرِينَ اِلَّا فِي ضَلَلٍ - ترجمہ۔پھر جب اُن کے پاس ہمارا سچا پیغام لے کر آیا تو لوگوں نے کہا جو لوگ اس کے ساتھ نالائے ان کی اولاد کو قتل کرو اور حیا اڑ ادو اُن کی عورتوں کی یا زندہ رکھوان کو اور کافروں کی تدبیر تو گمراہی میں ہی چلتی ہے۔تفسیر - اقْتُلُوا ابْنَاءَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَ۔۔۔الخ : بولے مارو بیٹے ان کے جو یقین لائے ہیں اُس کے ساتھ اور جیتی رکھوان کی عورتیں اور جو داؤں ہے منکروں کا سوغلطی میں۔ایک عیسائی کے اعتراض ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحه ۱۳۳ حاشیه ) " فرعون نے بنی اسرائیل کے لڑکوں کو اس لئے مار ڈالا کہ وہ موسی پر ایمان لائے ، یہ غلط ہے۔لے بلند درجوں والا صاحب تخت کا اپنے امر سے جس بندے پر چاہتا ہے روح ڈالتا ہے تو کہ وہ ملاقات (قیامت) کے دن سے ڈراوے۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۹۸)