حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 90
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ اثْنَتَيْنِ۔ایک ہم کچھ نہ تھے۔خدا نے بنایا۔پھر موت کی تیاری ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) ج - ذَلِكُمْ بِإِنَّةَ إِذَا دُعِيَ اللهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ وَإِنْ يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا فَالْحُكْمُ لِلهِ الْعَلِيِّ الكَبِيرِ - ترجمہ۔(اُن سے کہا جائے گا) یہ عذاب اس لئے ہے کہ جب پکارا جاتا تھا اکیلے اللہ کو توتم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جاتا تو تم یقین کرتے تھے۔پس اللہ ہی کا حکم ہے جو عالی شان اور بزرگ تر ہے۔تفسیر۔دُعِيَ اللهُ وَحْد کا۔جن لوگوں میں کچھ نہ کچھ شرک ہے۔جب محض اللہ تعالیٰ کی عظمت و جبروت کا ذکر کیا جاوے تو انہیں برا معلوم ہوتا ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۸) ۱۵ فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ - ترجمہ۔تو اللہ کو خالص اُسی کی اطاعت کر کے پکارو گو کا فر براما نا ہی کریں۔تفسیر۔اللہ تعالیٰ کو پکارو۔اس کی عبادت میں اخلاص سے کام لو اور دین کے قبول کرنے میں ظاہر و باطن میں دکھ سکھ میں۔غرض کسی حالت میں ہو۔اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے ساتھ تمہارا تعلق نہ ہو۔اگر منکر برا مناویں تو پڑے مناویں۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۱۷) مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ۔تمہارا دین خدا کے لئے ہو جاوے۔الْكَفِرُونَ۔غیر اللہ کے پرستار۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۸) - رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ ترجمہ۔اللہ تعالیٰ درجے بلند کرنے والا عرش کا مالک ہے۔اپنے ہی حکم سے وحی کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تا کہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے۔