حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 87 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 87

حقائق الفرقان ۸۷ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ مَسْعَبَةٍ - يَتِيمَا ذَا مَقْرَبَةٍ أَوْ مِسْلِيْنَا ذَا مَتْرَبَةٍ (البلد : ۱۲ تا ۱۷) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۲) ۳۳، ۳۴۔ وَ جَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَّحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ ايْتِهَا مُعْرِضُونَ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے بنادیا آسمان کو محفوظ چھت اور کا فرآسمانی نشانیوں سے منہ پھیرتے ہی ہیں۔ وہی ہے اللہ جس نے رات دن پیدا کیا اور سورج و چاند سب آسمانوں میں تیر رہے ہیں ۔ تفسیر وَ جَعَلْنَا السَّمَاء سَقْفًا ۔ دین میں بھی چھت ہے۔ جو روحانی حیات کی حفاظت کا موجب ہے۔ آسمان میں سورج و چاند و ستارے بنائے ۔ ایسے ہی دین میں بھی وَ بِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ ۔ (النحل : ۱۷) بھی فرمایا ۔ فَلَكٍ يَسْبَحُونَ - چگی ( قطب شمالی یا جنوبی میں ) یا چرنے ( جیسے خط استواء ) کی طرح پھرتے ہیں۔ بخاری میں ہے۔ حُسْبَانُ كَحُسْبَانِ الرَّحِي فَلْكَتُهُ كَفُلْكَةِ الْمِغْزَلَةِ " ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۲) ۳۶،۳۵۔ وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَائِنُ مِن فَهُمُ الْخَلِدُونَ - كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَ الَيْنَا تُرْجَعُونَ - - ترجمہ ۔ اور ہم نے نہیں دی تجھ سے پہلے کسی بشر کو ہمیشگی تو پھر کیا تو اگر مر گیا تو وہ ہمیشہ جیتے ہی رہیں گے۔ ہر ایک نفس مزا چکھنے والا ہے موت کا اور ہم تم کو انعام دینا چاہتے ہیں برائی و بھلائی سے آزما کر اور تم سب ہماری طرف پلٹو گے۔ تفسیر - مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۔ اس مقام پر مفسرین لکھ جاتے ہیں۔ سب مر گئے ۔ پھر دوسرے لے تو وہ اچھل کر گھائی پر کیوں نہیں چڑھ گیا۔ اور تو کیا جانے کہ وہ کیا گھائی ہے۔ کہہ دے گردن کا چھڑانا۔ یا فاقہ کے تو دن میں ۔ کسی قرابت مند یتیم کو کھانا کھلانا۔ ۲ے اور وہ راہنما تارے سے ہی ہدایت پاتے ہیں۔ س ( کھونٹی) کے گرد گھومنا جیسے چکی کھونٹی کے گرد گھومتی ہے۔ اس کا گھومنا ایسے ہے جیسے چرخہ کا چرخ جس کے بیچ میں تکلہ (صنارہ) لگایا جاتا ہے گھومتا ہے۔