حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 75 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 75

حقائق الفرقان ۷۵ سُورَةُ طَهُ نے صلوۃ کے معنے کیا بیان فرمائے۔ پس اس کا انکار کیونکر ہو سکتا ہے اور کیوں ایک شخص واحد کی جو تیرہ سو برس بعد پیدا ہوا۔ مان لیں ۔ کوئی ضرورت نہ تھی کہ قرآن مجید میں اس کا تفصیلی بیان ہوتا کیونکہ ممکن تھا کہ بعض اسے منسوخ ٹھہراتے ۔ مگر ہمارے لئے تعامل سے صلوٰۃ کی ہیئت مخصوصہ مع اذکار قرآن مجید سے بھی زیادہ تواتر کے ساتھ محکم ہو گئی ۔ اسلام کے جس قدر فرقے ہیں ۔ جن میں بعض ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں اور ایک دوسرے کی مسجدوں تک نہیں جاتے سب کے سب صلوۃ کے ان معنوں پر متفق ہیں جو تعامل سے بقدر مشترک ثابت ہوتے ہیں ۔ تعجب ہے کہ یہ لوگ واقعہ کربلا ، نادِ علی " ، یزید ، معاویہ کو تو مانتے ہیں اور جس ذریعے سے مانتے ہیں ۔ جب اس ذریعہ سے صلوٰۃ کی ہیئت ثابت کی جائے تو اس سے انکار کریں۔ ایک اور لطیفہ بھی قابل یادداشت ہے کہ بادشاہوں نے یہاں تک زور پایا کہ بڑے بڑے ائمہ کو قید کر دیا یا مار دیا۔ جیسے امام ابوحنیفہ کو امام احمد حنبل کو ۔ پھر بھی ان سب کی نماز یہی رہی ۔ چشتیاء، نقشبندی ، سہروردی ۔ ان سب کے مشائخ کی نمازیں بھی یہی ہیں۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) ۱۳۲ - وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَ ابْقَى - ترجمہ ۔ اور نہ تو دوڑا اپنی آنکھیں اس چیز کی طرف جو ہم نے استعمال کے لئے دے دیئے کافروں میں مختلف لوگوں کو دنیوی زندگی کی زینت تا کہ ان کو اس میں آزمائیں اور تیرے رب کی دی ہوئی روزی بہت بہتر ہے اور بڑی پائیدار ہے۔ تفسیر - أَزْوَاجًا مِنْهُمْ - قسم قسم کے بے ایمانوں کو ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰)