حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 71
حقائق الفرقان ا سُورَةُ طَهُ مذہب والوں کو عجیب عجیب مشکلات پیش آئے ہیں ۔ اس لئے ان میں سے کچھ لوگوں نے یہ کہا ہے کہ انبیاء سے ارتکاب گناہ بعد نبوت نہیں ہوتا۔ قبل از نبوت ممکن ہے ان کے منتظمین نے کہا ہے کہ عصی خلاف ورزی کا نام ہے۔ اشَرْتُ إِلَيْهِ عَلَى أَمَر وَلَدِهِ فَعَصَانِي فلاں آدمی کو میں نے مشورہ دیا تھا مگر اس نے مانا نہیں ۔ الفُلَانُ أَثَرْتُ إِلَيْهِ بِشُرْبِ الدَّوَاء وَلَكِنَّ الْمَرِيضَ عَصَانِی۔ یہ نہیں بولتے کہ فَصَارَ عاصیائی ۔ اسی طرح آدم کے حق میں عطی فرما یا صَارَ عَاصِیالِی نہیں کہا۔ میرا اپنا اعتقاد یہ ہے کہ مومن کی نسبت، اولیاء کی نسبت، انبیاء کی نسبت، محسنوں مقربوں کی نسبت جرم کا لفظ کبھی نہیں آتا۔ اسی طرح جناح کا لفظ بھی نہیں آتا۔ يَخْصِفْنِ ۔ لینے لگے۔ غَوَى فَسَدَ عَلَيْهِ عَيْشُۂ زندگی میں آپ کو تکلیف پہنچی ( دیکھولسان العرب ) بڑے س و بڑے مشکلات میں پھنسے ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۰) ۱۲۴ - قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِيعًا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ فَأَمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى - ترجمہ ۔ فرمایا یہاں سے اتر وسب تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر تمہارے پاس جب آئے میری طرف سے ہدایت تو جو میری ہدایت پر چلا تو وہ نہ بہکے گا اور نہ ناکام ہوگا۔ تفسیر فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى (طہ:۱۲۴)۔ پھر جو چلا میری بتائی راہ پر نہ بہکے گا وہ اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵ حاشیه ) ۱۲۵ - وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَ نَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ أَعْلى - ترجمہ ۔ اور جس نے میرے قرآن سے منہ پھیر لیا تو اس کی روزی تنگی سے ملے گی اور ہم اس کو اٹھائیں گے قیامت کے دن اندھا۔