حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 69 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 69

حقائق الفرقان ۶۹ سُورَةُ طَهُ - ۱۱۷ ۱۱۸ ۔ وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبي - فَقُلْنَا يَادَمُ إِنَّ هَذَا عَدُوٌّ لَكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَى ترجمہ ۔ اور وہ یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو کہا آدم کی فرمانبرداری کرو تو سب نے حکم مانا مگر ابلیس نے انکار کر دیا۔ تو ہم نے کہہ دیا اے آدم! یہی تیرا دشمن ہے اور تیری بیوی کا اور رفیق کا تو کہیں تم کو نکلوا نہ دے جنت سے تو تم نا کام ہو جاؤ گے۔ تفسیر۔ آدم سے مراد عظیم الشان انسان ہے۔ جیسا حضرت نوح ، حضرت ابراہیم علیہما السلام ۔ اسْجُدُوا - فرماں برداری کرو۔ - جنة - ملک آرمینیا ۔ فتشقی تو تھک جائے۔ تجھ پر بڑی مصیبت پڑے ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹) ۱۱۹، ۱۲۰ - إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَغْرَى وَ أَنَّكَ لَا تَطْمَوا فِيهَا وَ لا تضحى - ترجمہ ۔ جنت میں تجھے یہ کمال حاصل ہے کہ نہ تو بھوکا رہے اس میں اور نہ ننگا۔ اور نہ یہ کہ پیاسا رہے اس میں اور نہ دھوپ کھائے۔ تفسیر - لا تجوع ۔ قحط کا خوف نہیں ۔ لا تعری ۔ ایسی عمدہ آب و ہوا ہے کہ کپڑے نہیں اتارنے پڑے۔ ولا تضحی ۔ شدید دھوپ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹) ۱۲۱ - فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَنُ قَالَ يَادَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ مُلْكِ لَّا يَبْلى - ترجمہ ۔ پھر وسوسہ کیا اس کی طرف شیطان نے اور بولا اے آدم! کیا میں آپ کو بتاؤں ہمیشہ رہنے کا جھاڑ اور ایسی سلطنت جو کبھی پرانی نہ ہو۔