حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 66
حقائق الفرقان ۶۶ سُورَةُ طَهُ ۱۱۴ - وَكَذَلِكَ اَنْزَلْتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا وَ صَرَّفْنَا فِيْهِ مِنَ الْوَعِيدِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ أَوْ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا - ترجمہ ۔ اور اسی طرح ہم نے اس (یعنی قرآن) کو اتارا ہے ہر وقت پڑھنے کی چیز عربی زبان میں اور طرح طرح سے اس میں بیان کئے ہیں ڈرتا کہ لوگ تقویٰ اختیار کریں یا ان کے لئے موجب نصیحت ہو جائے ۔ تفسیر ۔ عَرَبِيًّا ۔ کھول کر سنانے والی ۔ - ایک شخص نے مجھے کہا۔ کھول کر کوئی اور زبان سنانے والی نہیں میں نے کہا۔ کہ تم اللہ کا نام کسی اور نے مجھے زبان میں ایسا بتا دو۔ جو خاص اللہ تعالیٰ کے واسطے ہو۔ تو اس نے اقرار کیا کہ کوئی نام ایسا نہیں جو محض اس ذات جامع صفات سے مختص ہو ۔ يُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا - نئی نصیحت بھی کریں گے۔ میں جب قرآن شریف پڑھتا ہوں ۔ تو اسے نئی شان میں پاتا ہوں ۔ قرآن کے بعد کوئی نئی کتاب آنے والی نہیں ۔ بس وہی نئی شان میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۹) ۱۱۵ ۱۱۶ ۔ فَتَعْلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهِ وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا وَ لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى آدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا - ترجمہ ۔ بہت بڑا درجہ عالی شان اللہ سچے بادشاہ کا ہے اور تو جلدی نہ کر قرآن میں جب تک کہ اس کی وحی تمام نہ ہو چکے تیری طرف اور کہا کر اے میرے رب ! مجھے علم اور زیادہ دے۔ اور ہم نے اقرار لیا آدم سے پہلے سے وہ بھول گیا تھا اور ہم نے اس میں قصد نہ پایا۔ تفسیر ۔ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ ۔ قرآن میں نبی کے لئے تین باتوں کا حکم آیا ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ رانی أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ - (الجمعة: ۳) پہلے وہ آیات پڑھیں۔ پھر تعلیم لے جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتا اور ان کو پاک صاف کرتا اور ان کو کتاب و دانائی کی باتیں سکھاتا ہے۔