حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 58 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 58

حقائق الفرقان انصاف اور درگزر کو بیان کرتا ہے۔ ۵۸ سُورَةُ طَهُ کیا معنے؟ جب انسان بدی اور نافرمانی سے پکی طرح رجوع کرتا ہے اور اس کو چھوڑ دیتا ہے پھر کامل ایمانداری کے ساتھ اچھے اچھے عمل کرنے لگ جاتا ہے۔ تب اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور خدا کا فضل اور اس کی حمایت کا ہاتھ گناہوں اور ان کی سزا کے مقابل اس کے لئے محافظ ہو کر رو مال اور خود بن جاتا ہے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۲ ، ۹۳) ۸۴ ، ۸۵ - وَمَا أَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ يَمُوسى - قَالَ هُمْ أَولَاءِ عَلَى أَثَرِى وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَى - ترجمہ ۔ اور تجھ کو کیا چیز جلدی لے آئی اپنی قوم سے اے موسیٰ ! ۔ موسیٰ نے عرض کی وہ لوگ بھی میرے پیچھے ہی ہیں اور جلدی کر کے آیا ہوں تیری طرف اے میرے رب تا کہ تو خوش ہو ۔ تفسیر - وَمَا أَعْجَلَكَ ۔ اس موقع کا ذکر ہے ۔ جب موسیٰ طور پر گئے تھے ۔ ہمارے نبی کریم بھی دنیا سے جلدی چل دیئے ۔ ہم بھی ان کے پیچھے آخر وہیں حاضر ہونے والے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمان بھی فتنہ میں پڑے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸) عَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضى - سے استنباط ہوا کہ نماز میں اول وقت جانا چاہیے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۲) ٨٦ - قَالَ فَإِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْ بَعْدِكَ وَأَضَلَّهُمُ السَّامِرِيُّ - ترجمہ ۔ فرمایا ہم نے نیک و بد میں تمیز کر دی تیری قوم کی تیرے پیچھے اور ان کو بہکا دیا سامری نے۔ تفسير - أَضَلَّهُمُ السَّامِرِی - سامری نے انہیں ہلاک کیا۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰) ۸۹ - فَاخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا اللَّهَ خُوَارٌ فَقَالُوا هَذَا الْهُكُمْ وَإِلهُ مُوسَى فَنَسِيَ - ترجمہ ۔ اور ان کے واسطے ایک بچھڑے کا جسم اس نے نکال دیا جس کی آواز گائے کی تھی پھر