حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 56
حقائق الفرقان ۵۶ سُورَةُ طَهُ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰) أَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَہ ۔ فرعون نے اپنی قوم کو ہلاک کیا۔ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ پکڑ لیتا ہے۔ اس میں کسی فرعون کی خصوصیت نہیں بلکہ اگر مرزائی بھی ایسا ہو گا تو وہ بھی پکڑا جائے گا۔ ابن ابی لیلیٰ کے پاس ایک مجرم پکڑا آیا۔ آپ نے اسے سزادی ۔ مگر نرم ۔ اس نے عرض کیا کہ پہلی دفعہ کا جرم ہے۔ تخفیف فرمائے ۔ آپ نے دگنی سزا دی اور فرمایا کہ تم نے جھوٹ بول کر عدالت کی توہین کی۔ ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت وہ تو رحم کے قابل تھا۔ آپ نے سزا بڑھادی ۔ فرمایا۔ خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ وَ يَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ (المائدہ: ۱۶) جس سے معلوم ہوا کہ وہ پہلی دفعہ نہیں پکڑتا۔ پس اس کی گرفتاری اس کو ثابت کرتی ہے کہ یہ جرم کئی دفعہ اس سے ہو چکا ہے۔ اور اللہ تعالی ستاری فرما تا رہا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۲ ) - يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ قَدْ أَنْجَيْنَكُم مِّنْ عَدُوَّكُمْ وَوَعَدْ لَكُمْ جَانِبَ الطُّورِ الْأَيْمَنَ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى - ترجمہ ۔ اے اللہ کے پہلوان کی اولاد ! بے شک ہم نے تم کو نجات دی تمہارے دشمن سے اور طور کے دائیں طرف کا تم سے وعدہ کیا اور ہمیں نے تم پر اتارا تھا من و سلوی۔ تفسیر - المَن ۔ بے محنت رزق ۔ السلوى - تسلی کی چیزیں۔ شہد ۔ بعض بٹیر کو کہتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۸) ۹ ۲- كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَلَا تَطْغَوْا فِيْهِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِي وَمَنْ يَحْلِلْ عَلَيْهِ غَضَبِى فَقَدْ هَوَى - ترجمہ ۔ اور عام حکم دے دیا تھا کہ کھاؤ پاکیزہ ستھری چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور اس میں ا اور درگزر کرتا ہے۔