حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 49 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 49

حقائق الفرقان ۴۹ سُورَةُ طَهُ تفسير وَأَنْ يُحْشَرَ النَّاسُ ضحی ۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و لہ وسلم نے بھی مکہ کو ماہ رمضان میں عید کے قریب ضحی کے وقت فتح کیا۔ اور مکہ کی نسبت سَوَاء الْعَاكِفُ (الحج: ۲۶) آچکا ہے۔ یہ قصہ گو یا پیشگوئی کے رنگ میں ہے۔ كيدہ ۔ ہرقسم کی تدابیر جو وہ اپنی فتح مندی کے لئے کر سکتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک غزوہ میں پوچھا ہے کہ مَا تَكِيدُونَ " تو اس کا جواب دیا گیا ہے کہ ہم خندق کھودیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷) ۶۴ - قَالُوا إِنْ هُذي لَسْحِزْنِ يُرِيدُنِ أَنْ يُخْرِجُكُم مِّنْ أَرْضِكُمْ بِسِحْرِ هِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثْلى - ترجمہ ۔ بولے یہ تو دونوں جادوگر ہیں اور دونوں چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے دھو کہ کے زور سے اور تباہ کر دیں تمہارے عمدہ مذہب کو ۔ تفسیر ۔ وَيَذْهَبًا ۔ یعنی ملک کے علاوہ تمہارے مذہب کو بھی برباد کرنے پر تلا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷) دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک مذہبی ایک دنیا دار - يُرِيدَانِ أَنْ يُخْرِجُكُم مِّنْ أَرْضِكُمُ بِسِحْرِ هِمَا وَيَذْهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ الْمُثلیٰ کہہ کر دونوں کو بھڑکایا ہے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۵٬۴۴ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۱) خه ۵ اکتوبر ۱۹۱۱ صفحه ۱۱) ۶۶، ۶۷ - قَالُوا يَمُوسَى إِمَّا أَنْ تُلْقِيَ وَإِمَّا أَنْ تَكُونَ أَوَّلَ مَنْ الْقَى - قَالَ بَلْ الْقُوا ۚ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا ترجمہ ۔ (انہوں نے ) موسیٰ سے پوچھا ۔ کیا آپ پہلے رکھیں گے یا ہم رکھیں ۔ موسیٰ نے کہا نہیں تمہیں رکھو، پس یکا یک ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کی تدبیر کی وجہ سے موسیٰ کو ایسی نظر آتی تھیں کہ وہ دوڑتی ہیں ۔ ۔ لے برابر وہاں کا رہنے والا ہو۔ ہے تم کیا تدابیر کرتے ہو۔