حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 45 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 45

حقائق الفرقان لده سُورَةُ طُهُ ہوئے ہیں اور تو بھیج ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور ان کو دکھ نہ دے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه ) باية ۔ اس آیت کا ذکر ساتھ ہی کر دیا ہے کہ وَالسَّلامُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَی سلامتی کا نزول اسی پر ہے جو ہدایت کے تابع ہوا۔ اور عذاب اس پر جس نے حق کو جھٹلایا اور نہ پھرا ۔ آخر فرعون عذاب میں گرفتار ہو کر غرق ہوا۔ اور حضرت موسی سلامت رہے۔ جس سے دنیا پر ثابت ہو گیا کہ ہدایت پر کون ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۷) ۵۲- قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُونِ الْأُولى - ترجمہ ۔ فرعون نے کہا پہلی بستیوں کا کیا حال ہے۔ تفسیر ۔ بات کو ٹال کر دوسری طرف لے جانے کیلئے کہا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۷) ۵۳ - قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتٰبِ لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى - ترجمہ۔ جواب دیا۔ اُن کا علم میرے رب کے پاس لکھا ہوا محفوظ ہے۔ میرا رب تو نہ بہکتا ہے نہ بھولتا ہے۔ تفسیر۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرما یا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنْسَى (طه - ۵۳) اس کا علم میرے رب کے پاس ہے۔ وہ ازلی ابدی خدا سب باتوں سے آگاہ ہے کوئی شے اس سے چھپی ہوئی نہیں ۔ اس کو سچے علوم سے آگاہی ہے کوئی شے اس کو بھولی ہوئی نہیں ۔ سر واخفی اللہ تعالیٰ کی وہ ذات پاک ہے جس کو تمام سچے علوم سے آگاہی حاصل ہے۔ يَعْلَمُ السَّرَّ وَ اخْفى (طہ ۔ (۸) وہ خداست اور اخفی کو جانتا ہے۔ سر وہ ہے جس کو اگر چہ ہم بظاہر نہیں جانتے تا ہم اس وقت کسی انسان کے دل میں موجود ہے۔ مثلاً ایک انسان اپنے دل میں ایک خیال رکھتا ہے جس کو وہ کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرتا اور پوشیدہ رکھتا ہے اس کو عربی زبان میں سر کہتے ہیں ۔ سوخدا تعالیٰ سر کو بھی جانتا ہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ خدا تعالیٰ اخطمی کو بھی جانتا ہے۔