حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 490
حقائق الفرقان ۴۹۰ سُورَةُ سَبَا ۵۱ - قُلْ إِنْ ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَى نَفْسِي وَ إِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحَى إِلَى رَبِّي إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ - ترجمہ ۔ کہہ دے اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی میرے ہی نفس کے لئے ہے اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اس وجہ سے ہے کہ وحی بھیجتا ہے میرا رب میری طرف۔ کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا سننے والا تمہارے اعتراضوں کو اور بڑا نزدیک ہے سمجھانے کے یا عذاب دینے کے۔ تفسیر وَ إِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحِی ۔ اور اگر میں سوجھا ہوں تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے مجھ کو ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۱۲ حاشیه ) ۵۲ - وَ لَوْ تَرَى إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأَخِذُوا مِنْ مَكَانٍ قَرِيبٍ - ترجمہ ۔ اور اگر تم دیکھتے تو تعجب کرتے جب یہ لوگ گھبرا اٹھیں گے پھر بھاگ کر بچ نہ سکیں گے ( عذاب سے ) اور پکڑے جائیں گے قریب ہی ۔ تفسیر ۔ وَأَخِذُوا مِنْ تَمَكَانِ قَرِيبٍ ۔ پکڑے جاؤ گے ایک مکان میں جو قریب ہے۔ چنانچہ بدر میں ایسا ہوا۔ پھر مکہ میں ۔ چنانچہ وہاں انہی منکروں نے امنا کہا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸) ۵۴ - وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِنْ مَّكَانٍ بَعِيدٍ - ترجمہ ۔ حالانکہ حق چھپاتے رہے یا قرآن کو نہ مانتے رہے پہلے سے اور بے دیکھے بہت دور سے ہٹ کر غیب کے (تیر) مارتے رہے۔ تفسیر ۔ وَ يَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ ۔ یہ بکواس کرتے ہیں کہ یہ نبی کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ اس کی اولا دکوئی نہیں ۔ تم غیب کی باتوں سے بہت دور کے مکان میں ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸)