حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 487 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 487

حقائق الفرقان ۴۸۷ سُورَةُ سَبَا عرب پر نہیں پڑا اور کچھ نہیں پڑا۔ پادریو! نبی کی ضرورت تھی یا نہ تھی ؟ جانتے ہو قیدار کون ہیں ۔ قیدار اسماعیل بن ابراہیم کا بیٹا ہے۔ یہاں اس کی قوم کی نسبت فرماتا ہے بتاؤ عرب کی ایسی بت پرست قوم کو کس نے خدا پرست بنایا ؟ کیا کسی مرگی زدہ مجنون نے؟ سبحان اللہ کس طرح فطرت کا خالق فطرت کی طرف متوجہ کرتا ہے اور کہتا ہے۔ قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جنَّةٍ (سبا: ۴۷) جنگل اور بیابان سے نکل کر بدوں سامان و اسباب اپنے دیکھتے دیکھتے ایک شخص صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کو اپنا ہم خیال بنا گیا۔ ہزاروں ہزار مخلوق کو اپنے اوپر جان و مال سے فدا کر گیا۔ نہ کسی نے تیس روپے پر پکڑوایا۔ نہ کسی نے اسے ملعون کہہ کر انکار کیا۔ سوچومتی ۲۶ باب ۱۶ و ۷۴ پادری صاحبان! اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مرگی کے مبتلا اور دیوانے تھے اور پھر اتنی دنیا پر ایسا قابو پا گئے تو سچ سمجھو بڑا معجزہ کر دکھایا۔ معجزے کے کیا معنی؟ دوسرے کو عاجز کر دینے والا ۔ اتنی دنیا کے رسوم و عادات کو بدل دینا اور عرب کی متفرق جماعت کو ایک اسلام کے رشتے میں منسلک کر دینا اور سب کو اس کا مصدق بنادینا ایک ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۸ - ۹) بہت بڑا معجزہ ہے۔ بَيْنَ يَدَی عَذَابٍ شَدِيدٍ : یہودی مسیح کے وقت اتناز ور رکھتے تھے کہ پلاطوس کو ان کے ماتحت کام کرنا پڑتا۔ مگر ایک وقت آیا کہ یہودی انہی عیسائیوں کے ہاتھ سے مذموم و مدحور ہو گئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۸) ا تو کہہ دے میں تو صرف ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں تم کو یہ کہ تم اُٹھ کھڑے ہو اللہ کے لئے دو دو اور ایک ایک پھر تم خوب غور کرو تمہارے صاحب کو کچھ بھی جنون نہیں۔