حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 478 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 478

حقائق الفرقان ۴۷۸ سُورَةُ سَبَا تفسیر بُعِدُ بَيْنَ اَسْفَارِنَا ۔ اپنے اعمال اور زبانِ حال سے یہ آرزو کی ۔ صبار ۔ جو اپنے آپ کو بدیوں سے روکتے ہیں۔ شکور ۔ اور پھر خدا کی نعمتوں کی قدر کرتے اور اس کی دی ہوئی طاقتوں کو اس کے حکم کے مطابق خرچ کرتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۲۳- قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمواتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِنْ شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُمْ مِّنْ ظَهِيرٍ - ترجمہ ۔ کہہ دو کہ تم پکارو ان کو جنہیں تم خیال کرتے ہو اللہ کے سوا ( کسی کام کا ) وہ تو اختیار نہیں رکھتے ذرہ برابر نہ آسمانوں میں نہ زمین میں اور نہ ان کا آسمانوں اور زمین میں کچھ حصہ ہے اور نیہ اللہ کا ان میں سے کوئی مددگار ہے۔ تفسیر قُلِ ادْعُوا ۔ یہ مشرکان مکہ کو خطاب ہے کہ بت تمہارے کام نہیں آئیں گے اور نہ ان کی سفارش مفید ہوگی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ۲۷ - قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ - ترجمہ ۔ کہہ دو ہمارا رب جمع فرمائے گا ہم سب کو پھر ہم میں حق حق فیصلہ کرے گا اور وہ بڑی فتوحات دینے والا اور بڑا ہی جاننے والا ہے۔ تفسیر - يَجْمَعُ بَینَنَا ۔ ایک مٹھ بھیڑ کرے گا ( بدر کی پیشگوئی ) ثم يفتح ۔ وہ مٹھ بھیڑ کھلا کھلا فیصلہ کرنے والی ہوگی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۷) ٣٠ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور منکر کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔ تفسیر ۔ اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۳ حاشیه ) مَتَّى هُذَا الْوَعْدُ ۔ اس سے ثابت ہوا کہ مکہ والے يَجْمَعُ بيننا کی پیشگوئی کو سمجھ گئے جبھی پوچھا