حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 473
حقائق الفرقان ۴۷۳ سُورَةُ سَبَا ۱۲ - أَنِ اعْمَلُ سُبِغْتٍ وَ قَدِرُ فِي السَّرْدِ وَ اعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا در دور دو تعملُونَ بَصِيرٌ - ترجمہ ۔ کہ بنا کشادہ زرہیں اور اندازے کا لحاظ رکھ کڑیوں کے جوڑنے میں اور اے لوگو! نیک کام کرو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو میں بخوبی دیکھ رہا ہوں ۔ تفسیر قَدِرُ فِي السَّرْد - زرہ جو بناؤ ۔ ایک اندازہ رکھو۔ حلقے چھوٹے چھوٹے ہوں (ب) میخیں اندازہ کی ہوں ۔ (۲)۔ دنیا کے کاموں کو ایک اندازہ سے کرو۔ یعنی ایک وقت مقرر کرو پھر دین کیلئے بھی کچھ کرو۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) ۱۳ - وَ لِسُلَيْنَ الرِّيحَ غُدُوهَا شَهْرٌ وَ رَوَاحُهَا شَهْرٌ وَ أَسَلْنَا لَهُ عَيْنَ الْقِطْرِ وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَمَنْ يَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِ قُهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ - ترجمہ ۔ اور سلیمان کے لئے اقبال یا ہوا کو تابع کر دیا اس کی صبح کی منزل ایک مہینہ کی اور رات کی منزل ایک مہینہ کی اور پگھلے ہوئے تانبے اور ڈانبر اور گندھک و گیاس کا چشمہ ہم نے اس کو دیا تھا۔ اور جن اس کے نوکر تھے ( قوم عمالقہ ) جو کام کرتے تھے سلیمان کے سامنے سلیمان کے ربّ کے حکم سے ۔ اور ان میں سے جو پھرے ہمارے حکم سے تو ہم ان کو چکھائیں گے بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب (خلاف ورزی کرنے والے کو آگ میں جلا دیں گے ) ۔ تفسیر الریح۔ طاقت، نفاذ امر، حکومت۔ عُدُوھا ۔ مشرق و مغرب کی حدود میں آپکی سلطنت کی مسافت ایک مہینہ کی راہ تھی۔ دوم ۔ یہ کہ آپ کے جہاز چلتے جو ایک مہینہ کی مسافت صبح سے دو پہر تک طے کر لیتے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) بنی اسرائیل میں پہلے پہل حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہوا سے ایک خاص کام لیا جس کا ذکر انعام کے طور پر باری تعالی اس آیت میں کرتا ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ حضرت سلیمان نے جہازوں