حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 38

حقائق الفرقان ۳۸ سُورَةُ طُهُ پھر بات بڑھی تو بارو د وغیرہ میں بھی آگ ہی ہے۔ پھر رسولوں کے اعداء کے لئے جہنم آگ ہی ہے۔ حضرت موسی کو ایک تجلی ہوئی۔ جس کا یہ معنے تھا کہ تم کو اور تمہاری قوم کو کچھ لڑائیاں پیش آئیں گی اور یہ قصہ نبی کریم کو سنایا کہ آپ کو بھی آگ ( جنگ ) سے واسطہ پڑے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶) موسیٰ کے معنے جس سے ہمدردی کی جائے ۔ اسی واسطے اس کے ساتھ ہمدردی کرنے والے کو آسیہ کہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو مخالفت و مقابلہ کا پیش آنا ضروری ہے اور تمام دنیا میں ایک جنگ ہے۔ مچھلیوں کے حالات پڑھو۔ پرندوں پر نظر کرو۔ کس طرح ایک دوسرے کو شکار کرتے ہیں۔ انسان کے پیٹ میں روٹی نہیں پہونچتی۔ جب تک کئی جنگیں نہ ہوئیں ۔ حضرت موسیٰ کو آگ دکھائی گئی جس میں یہ اشارہ تھا کہ جنگوں کے بغیر کامیابی نہ ہوگی ۔ حضرت یہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ للعالمین تھے۔ جنہوں نے تیرہ برس تک بڑے ضبط واستقلال کے ساتھ صبر کیا۔ ان کو بھی سنایا گیا کہ آپ کو جنگ کرنے پڑیں گے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه (۴) ۱۳ - إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْدَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى - ترجمہ ۔ میں ہی تیرا رب ہوں تو تو اپنی جوتیاں اتار تحقیق تو طوی کی پاک گھائی میں ہے۔ تفسير الخلع نعليك بعض لوگوں نے یہ مراد لی ہے کہ فرمایا کہ جوتی اتار دو۔ اگر جوتی پاک بھی ہوتی ہے۔ اس کا جواب دیا ہے کہ گدھے کے چمڑے کی تھی ۔ یہ بات صحیح معلوم نہیں ہوتی۔ صوفیاء نے لکھا ہے کہ یہ حالت کشفی تھی۔ نعلین سے بیوی اور بچے مراد ہیں ۔ کہ اس وقت ہم سے ہم کلامی ہوتی ہے گو یا فرمایا بیوی بچے کا خیال چھوڑ کر بالکل ہماری طرف آ جاؤ ۔ چنانچہ اسی محاورے کے مطابق روحانی نفسانی تعلقات کے بارے میں ایک کتاب خلع النعلین لکھی گئی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶)