حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 461
حقائق الفرقان ۴۶۱ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ٦١،٦٠ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَ بَنْتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَ الْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُخْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا - ترجمہ ۔ اے نبی ! کہہ دے اپنی بیبیوں اور بیٹیوں کو اور ایمانداروں کی بیبیوں کو کہ وہ نیچے لڑکا لیں اپنے اوپر اپنی چادریں یہ زیادہ قریب ہے اس کے کہ پہچانی جائیں ، ہمیز ہوں تو ایذا نہ دی جائیں اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔ اور اگر باز نہ آئے منافق وہ جن کے دلوں میں کمزوری ہے اور بری خبر پھیلانے والے مدینہ میں تو ہم تجھ کو ان کے پیچھے لگا دیں گے تو وہ مدینہ میں تیرے پڑوسی نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے ہی دن ۔ تفسير - يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ - لنکا دیں اپنے اوپر اپنی چادروں کو یعنی گھونگٹ کو چہرہ پر بڑھا کر رکھیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۶) ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا ۔ قریب تیرے نہ پھٹکنے پائیں گے۔ رض یہ آیت کریمہ شیعوں کیلئے قومی حربہ ہے۔ حضرت ابوبکر و عمر مدینہ سے نہیں نکالے گئے ۔ بلکہ بعد الموت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے میں دفن کئے گئے ۔ گو یا حیات و ممات میں آپ کی معیت کا شرف حاصل رہا۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۶) وَالْمُرْجِفُونَ ۔ کسی کے متعلقین کی نسبت کوئی بد خبر اڑا دینے والے۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵) ایک آریہ کا اعتراض عورتیں پردہ کریں مرد کیوں نہ کریں“ کے جواب میں تحریر فرمایا :) اول تو مرد و عورت میں مساوات کہاں کہ مساوی حقوق دیئے جاویں۔ دوم ۔ عورت کیلئے جو حمل، بچہ جننے ، دودھ پلانے کی تکلیف ہوتی ہے اس میں مرد کو کس طرح