حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 458 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 458

حقائق الفرقان لد ٧٥ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ الَّا مَا مَلَكَتْ يَبينُكَ - جو تیرے نکاح میں آچکیں وہ آ چکیں اب اور نہیں ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۵) ۵۴- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامِ غَيْرَ نَظِرِينَ إِلهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيْتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثِ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِ مِنْكُمْ وَ اللهُ لَا يَسْتَحْيِ مِنَ الْحَقِّ وَ إِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَسَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللهِ وَ لَا أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ اَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا ۔ ترجمہ ۔ اے ایماندارو! نبی کے گھروں میں نہ داخل ہو مگر جب تم کو اجازت دی جائے کھانے کے لئے نہ انتظار کرنے والے اس کے پکنے کا لیکن جب تم بلائے جاؤ تو اندر چلے جاؤ پھر جب کھا چکو تو واپس چلے جاؤ اور باتوں میں جی لگائے نہ بیٹھے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ یہ بات نبی کو ایذا پہنچاتی ہے تو وہ تم سے شرماتا ہے اور اللہ تو حق بات کہنے سے نہیں رکھتا۔ اور جب نبی کی بیبیوں سے کچھ چیز مانگنا چاہو تو پردے کے پیچھے سے وہ چیز مانگ لو۔ یہ بڑی پاکیزہ بات ہے تمہارے دلوں کے لئے اور عورتوں کے دلوں کے لئے اور تم کو نہ چاہیے کہ ایذا دو اللہ کے رسول کو اور نہ یہ کہ نکاح کر لو اس کی بیبیوں سے اس کے بعد کبھی بھی ۔ کچھ شک نہیں کہ یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا کام ہے۔ تفسیر - غَيْرَ نُظِرِينَ اللهُ ۔ ایسے وقت میں جانا کہ کھانا ابھی پک رہا ہو منع ہے۔ اس میں کئی خرابیاں ہیں (۱)۔ شدت حرص (۲) ۔ میزبان کھانا پکوائے یا تمہاری خاطر داری میں مشغول ہو۔ يُؤْذِي النَّبِيِّ - جب نبی ایسے وسیع دل با حوصلہ کو تکلیف ہوتی ہے۔ تو دوسرے کا کیا ٹھکانہ۔ امیر خسرو نے اپنے مرشد کے ارشاد پر بہت خوب شعر پڑھا تھا۔ نان که خوردی خانه برو نه که کردم بدست تو خانه گرو ا کھانا کھا لیا ہے تو اپنے گھر جاؤ۔ میں نے اپنا گھر تمہارے پاس گروی نہیں رکھا۔