حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 456
حقائق الفرقان نَذِيرًا ۔ نافرمانوں کیلئے ۔ سِرَاجًا منيرا - روشنی دینے والا سورج ۔ ۴۵۶ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) ۵۱ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ الَّتِي آتَيْتَ أَجُورَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْكَ وَ بَنْتِ عَيْكَ وَ بَنْتِ عَمْتِكَ وَ بَنْتِ خَالِكَ وَ بَنْتِ خُلْتِكَ الَّتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَ امْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ وَ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - ترجمہ ۔ اے نبی ہم نے حلال کر دیں ہیں تیرے لئے تیری بیبیاں جن کو تو مہر دے چکا ہے اور جو تیرے ہاتھ کا مال ہو جو اللہ نے پہنچائی تجھ پر اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور تیری پھوپھی کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی اور ایماندار عورت اپنی ذات کو بخش دے نبی کے لئے جبکہ نبی بھی چاہے کہ اس کو نکاح میں لے آئے ۔ یہ خاص تیرے ہی لئے ہے سوائے مومنوں کے ۔ ہم کو معلوم ہے جو ہم نے فرض کر دیا ہے ان پر ان کی بیبیوں کے معاملہ اور لونڈیوں کے بارہ میں تاکہ نہ رہے تجھ پر تنگی۔ اور اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔ تفسیر - احللنا لك ۔ حلال کی ہوئی تھیں۔ تیرے لئے بیبیاں۔ ماضی کا صیغہ ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۴-۴۷۵) لِكَيْلا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَج - جیسے بیبیوں کو پیچھے اجازت دی ہے کہ چاہوا لگ ہو جاؤ ۔ چاہو بیبیاں بنی رہو۔ ایسے ہی نبی کو بھی اجازت دی کہ جسے چاہو رکھو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵)