حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 455
حقائق الفرقان ۴۵۵ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ کیا۔ بلکہ یہود بھی چونک اٹھے باایں کہ ہمیشہ مرتد ہو جاتے اور بت پرستی کرتے تھے جیسے قاضیوں کی کتاب اور ان کے بچھڑوں کی پرستش کرنے وغیرہ امور سے ظاہر ہے۔ اور آریہ کے معزز باشندے دعوے کرنے لگے کہ ہمارے مقدس وید بت پرستی کے دشمن اور توحید خالص کے حامی ہیں۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۶ تا ۲۶۸) ۴۲، ۴۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا وَ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ اصِيلًا - ترجمہ۔ اے ایماندار و یاد کرو اللہ کو بہت کچھ ۔ اور صبح و شام اس کے نام کی تسبیح کرو۔ تفسیر - اذكروا الله - کھڑے، بیٹھے ، لیٹے ۔ بڑو بحر میں لیل و نہاء ظاہر و باطن دکھ سکھ لڑائی ، سفر ، حضر ، صحت وسقم میں اللہ ہی یاد ہو۔ ان سب مقامات وحالات واوقات کا ذکر قرآن مجید کی آیات میں ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) ۴۴ - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَيلَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو رحمت و درود بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے ۔ نتیجہ یہ کہ تم کو نکالیں اندھیروں سے اجالے کی طرف اور وہ ایمانداروں پر بڑا رحیم ہے۔ تفسیر ومليكه - اللہ کے ذکر سے ملائکہ کے تعلقات بڑھتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) ۴۶، ۴۷ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا وَدَاعِيَّا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا - ترجمہ ۔ اے نبی ہم نے تجھ کو بھیجا ہے بادشاہ گواہ بنا کر مطیعوں کو خوش خبری سنانے والا نافرمانوں کو ڈرانے والا ۔ اور اللہ کی طرف بلانے والا اسی کے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ بنایا تجھ کو۔ تفسیر - شاهِدًا - گواہی دینے والا کہ یہ احکام اللہ تعالی کے ہیں ۔