حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 453 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 453

حقائق الفرقان ۴۵۳ سُورَةُ الْأَحْزَابِ اور جو معنے مخالف کرتے ہیں وہ غلط ثابت ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) وَلَا يَخْشَونَ أَحَدًا إِلَّا الله ۔ اس محکم آیت نے تَخْشَى النَّاسَ متشابہہ کے معنے کھول دیئے ہیں کہ وہ لوگوں کے ابتلاء میں پڑنے کا ڈر تھا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴) ۴۱۔ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَ كَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا - ترجمہ - محمد تو کسی کا باپ نہیں تمہارے مردوں میں سے ولیکن اللہ کا رسول ہے اور سب نبیوں کی مہر اور مصدق اور سرتاج ہے اور اللہ سب ہی چیزوں کا بخوبی جاننے والا ہے۔ تفسیر ۔ وَخَاتَمَ النبین ۔ نبیوں کی مہر ۔ آپ کی مہر بغیر اب کوئی حکم شرعی نافذ نہیں سمجھنا چاہیے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۸ مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۵) خَاتَمَ النَّبِيِّن - تمام کمالات نبوت کی آپ پر حد ہوگئی ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴) دنیا میں انبیاء کی پاک تعلیم نے خدائے تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی اور اس کے عدل اور قدوسیت ر اور رحم اور قدرت کاملہ اور ربوبیت عامہ کا وعظ پھیلایا۔ اور بعض مصلحان قوم نے بھی جن کی فطرت سلیم اور قوت ایمانیہ مستقیم تھی۔ توحید کو عمدگی سے بیان فرمایا۔ مگر ان کے اتباع نے آخر اپنے ہادی ہی کو معبود بنا لیا۔ حضرت مسیح نے خداوند کریم کی بزرگی اور عظمت کو بیان تو کیا مگر آخر عیسائیوں نے مسیح کو خدائے مجسم کہہ دیا۔ بلکہ خوش اعتقادوں نے انکی والدہ مریم صدیقہ کوبھی محکم ماہیت تثلیث تجویز کیا۔ آریہ ورت ۱۴ حکماء اور عوام سری کرشن جی اور سری رام چندر جی کو خدا کا اوتار کہہ اٹھے۔ گرونانک صاحب کے تارک الدنیا اخلاق مجسم چیلے گرو صاحب کو اوتار بنا گئے ۔ پس ایسے واعظوں کے تعلیم یافتہ پیروؤں کی یہ حالت کیوں ہوئی ۔ صرف اس لئے کہ مریدوں کی